بھارت کو روس کاایٹمی ایندھن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روس نے مغربی ریاست مہاراشٹر میں تاراپور ایٹمی پلانٹ کے دو یونٹوں کے لیے ایندھن فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نوتیج سرنا نے منگل کے روز صحافیوں کو بتایا کہ روس ان یونٹوں کے لیے محدود پیمانے پر یورینیم فراہم کرنے پر راضی ہوگیا ہے اور اس سے ملک کے مغربی گرِڈ میں بجلی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ نوتیج سرنا نے کہا کہ اس سلسلے میں روس نے نیوکلیر سپلائرز گروپ کو، جس میں امریکہ بھی شامل ہے، آگاہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاراپور پلانٹ کے لیے ایندھن کی فراہمی کی درخواست امریکہ سے بھی کی گئی ہے مگر وہاں کے موجودہ قوانین کے تحت فی الحال یہ ممکن نہیں ہوگا۔ تاہم نوتیج سرنا نے صحافیوں کو بتایا کہ پچھلے سال جولائی میں امریکہ اور بھارت میں ہونے والے سمجھوتے کے تحت امریکہ ان ضابطوں میں تبدیلی لائے گا تاکہ توانائی کی ضرورت کے لیے ایندھن کے حصول میں رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روسی وزیراعظم میخائل فریدکوف جمعرات کو دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ رہے ہیں جب اس معاملے پر مزید بات چیت آگے بڑھے گی۔ | اسی بارے میں ’جوہری معاہدہ اسلحہ کیلیے نہیں‘22 February, 2006 | انڈیا فرانس اور بھارت کا جوہری معاہدہ20 February, 2006 | انڈیا ’فیصلہ امریکہ نہیں ہم کریں گے‘27 February, 2006 | انڈیا ہندوستان کا جوہری پروگرام 01 March, 2006 | انڈیا انڈیا،امریکہ ’تاریخی‘ معاہدہ02 March, 2006 | انڈیا ہندوستان کی جوہری تنہائی کاخاتمہ02 March, 2006 | انڈیا ایران، روس۔انڈیا بات چیت05 March, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||