BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 February, 2006, 10:08 GMT 15:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فرانس اور بھارت کا جوہری معاہدہ

فرانسیسی صدر ژاک شیراک بھارتی وزیرِاعظم منموہن سنگھ کے ہمراہ
فرانسیسی صدر ژاک شیراک بھارتی وزیرِاعظم منموہن سنگھ کے ہمراہ
فرانس اور بھارت نے پر امن مقاصد کے لیےجوہری تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ معاہدہ فرانس کے صدر اور بھارتی وزیرِ اعظم کے درمیان بات چیت کے بعد سر انجام پایا۔

ملاقات کے بعد بھارتی وزیرِاعظم منموہن سنگھ نے صدر ژاک شیراک کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ’ ہم بھارت اور عالمی دنیا کے درمیان ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کے معاملے میں فرانس کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘۔

مسٹر شیراک اور ہندوستانی وزيراعظم نے ملاقات میں نیوکلیائی توانائی اور خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کے پہلوؤں پر بھی مفصل بات چیت کی۔ یاد رہے کہ فرانس پہلے ہی غیر فوجی نیوکلیائی تنصیبات کے لیئے ٹیکنالوجی اور ایندھن دونوں ہی فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کر چکا ہے۔

صدر ژاک شیراک اتوار کو ہندوستان کے تین روزہ دورے پر دلی پہنچے تھے۔
ژاک شیراک کے ساتھ اعلٰی عہدے داروں کا ایک وفد بھی ہندوستان آیا ہے۔ اس وفد میں پانچ وزراء سمیت تیس فرانسسی کمپنیوں کے سرمایہ کار اور صنعتکار بھی شامل ہیں۔

بھارت کے فرانس سے بہت قریبی تعلقات ہیں۔ مشینری اور ٹیکنالوجی کے علاوہ فرانس بھارت کو دفاعی سازو سامان کی فراہمی کا بھی ایک بہت بڑ ا ذریعہ ہے۔

مسٹر شیراک نے پچھلے ہفتے ماحولیات کے ایک تنازعہ میں اس وقت براہِ راست مداخلت کی تھی جب انہوں نے’ کلیمنسو‘ نامی بحری جہاز کو ہندوستان پہنچنے سے پہلے واپس آنے کا حکم دیا تھا۔ یہ جہاز گجرات آ رہا تھا جہاں اسے توڑ کر کباڑ میں تبدیل کیا جانا تھا۔

ماحولیاتی تنظیموں کا الزام تھا کہ اس جہاز پر زہریلے مادے لدے ہوئے ہیں جو جہاز توڑنے والے مزدوروں کی صحت کے لیئے خطرناک تھا۔ جہاز واپس چلے جانے سے فرانس اور ہندوستان کے درمیان ایک بڑا تنازعہ پیدا ہونے سے بچ گیا تھا۔

اسی بارے میں
ہندوستان کی کشمکش
30 January, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد