BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 February, 2006, 05:21 GMT 10:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کارٹون چھاپنے پر مدیر گرفتار
کارٹون پر احتجاج
ہندوستان میں مسلمانوں نے کارٹون چھاپنے پر پہلے بھی احتجاج کیا تھا
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں پولیس نے پیغمبرِ اسلام کے کیری کیچر چھاپنے پر ایک جریدے کے مدیر کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ صحافی الوک تمار نے جو ہندی زبان کے جریدے ’سینیئر انڈیا‘ کے مدیر ہیں لوگوں کے مذہبی عقائد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

حکام کے مطابق جریدے کی کاپیاں ضبط کر لی گئی ہیں۔

تمار کے ساتھ کام کرنے والے صحافیوں نے کہا ہے کہ جریدے کا مقصد مسلمانوں کی دل آزاری کرنا بالکل نہیں تھا۔


ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ کیری کیچر وہی ہیں جو ڈنمارک کے جریدے نے چھاپے تھے اور جن کی وجہ سے پوری مسلم دنیا میں زبردست احتجاج ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر حاجی یعقوب علی نے ڈنمارک کے متنازع کارٹونسٹ کے قتل پر 51 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

میرٹھ کے فیضِ اعظم کالج میں ایک احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈنمارک کے متنازع کارٹونسٹ واجب القتل ہیں۔

ریاست اتر پردیش میں اقلیتوں کی بہبود کے وزیر حاجی یعقوب علی نے کہا کہ متنازع کارٹونسٹ کے سر کے قیمت کے طور پر دی جانے والے رقم چندے کے ذریعے اکٹھی کی جائے گی اور خود چندے کی مہم شروع کریں گے۔

بی بی سی ہندی سروس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام کے کارٹونوں کی اشاعت پر احتجاج کرنے والے میرٹھ کے عوام نے خود یہ رقم اکٹھا کرنے کی پیش کش کر رکھی ہے۔

احتجاج کی ویڈیوز
لندن اور بیروت میں احتجاج کی وئڈیوز
ایان ہرسی علیڈچ ایم پی کہتی ہیں
’کارٹون چھاپنا غلط فیصلہ نہیں تھا‘
مظاہرےتوہین اور ٹی شرٹیں
اطالوی وزیر بھی میدان میں کود پڑے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد