بھارت: مسافروں کے لیے چکن بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں برڈ فلو سے مرغیوں کی اموات کے بعد احتیاطی تدبیر کے طور پر بھارتی وزارتِ ریل نے ٹرینوں میں مسافروں کو مرغی کا گوشت پیش کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ ریل نے اپنے مینو سے انڈوں اور مرغی کو خارج کر دیا ہے۔ ریلوے کے ایک اعلٰی افسر کا کہنا ہے کہ ’چونکہ یہ وائرس ایک جگہ سے دوسری جگہ تیزی سے پہنچتا ہے اس لیے احتیاط کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے‘۔ اطلاعات ہیں کہ شہری ہوابازی کی وزارت نے بھی مرغ کے گوشت کو اپنے مینو سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن اس بارے میں ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم بعض نجی ہوائی کمپنیوں نے بھی جہازوں میں مرغ کا گوشت پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ متعدد بھارتی ریاستوں نے دوسری ریاستوں سے مرغیاں اور انڈے نہ منگوانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور بعض خلیجی ممالک نے بھی بھارت سے مرغیاں اور دیگر چکن مصنوعات درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ برڈ فلو سے بھارت کا پولٹری شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ پولٹری پروڈکٹس سے وابستہ ایک تنظیم کے سکریٹری پی والسن نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں دو کروڑ سے زائد روپوں کا نقصان ہوچکا ہے اور ہندوستان کے بیشتر پولٹری بازاروں میں بھی دھندہ مندا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’پڑوسی ممالک بھارت سے زیادہ مرغی برآمد نہیں کرتے ، اس لیے ان کی پابندی کا کوئی خاص اثر نہیں پڑا ہے لیکن خلیجی ممالک کی پابندیوں سے یہ تجارت پوری طرح رک سی گئی ہے‘۔ | اسی بارے میں دلی: مرغی بازار برڈ فلو سےمتاثر 20 February, 2006 | انڈیا لاکھوں مرغیاں ہلاک کردی گئیں19 February, 2006 | انڈیا ہندوستان میں برڈ فلو کی تصدیق18 February, 2006 | انڈیا ’ایشیاء کو برڈفلو سےزیادہ خطرہ‘12 January, 2006 | آس پاس ترکی برڈ فلو، اقوام متحدہ کا انتباہ11 January, 2006 | آس پاس بھارتی کمپنی برڈ فلو کی دوا بنائے گی 24 December, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||