بھارت: پولیس کا سینئر افسرہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں مشتبہ باغیوں نے ایک حملے میں پولیس کے ایک سینئر افسرکو قتل کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والے انسپکٹر جنرل ٹی تھنگتھوام اپنی گاڑی میں چوراچاند پور ضلع سے ریاست کے دارالحکومت امپھل کی طرف سفر کر رہے تھے کہ گھات میں بیٹھے باغیوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تھنگتھوام موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اس فائرنگ میں ان کا ایک باڈی گارڈ بھی مارا گیا۔ منی پور میں باغیوں کے دس سے زائد گروہ سرگرم عمل ہیں تاہم سنیچر کو ہونے والے اس واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ ٹی تھنگتھوام ریاستی پولیس کے انٹیلی جنس ونگ کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ پولیس کے ایک سکیورٹی اہلکار نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ یہ واقعہ انتقامی کارروائی معلوم ہوتاہے کیونکہ چند روز قبل سکیورٹی فورسز نے چار مزاحمت کاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق منگل کو ایک چھاپے میں سکیورٹی فورسز نے یونائیٹڈ نیشنل لبریشن فرنٹ کے چار باغیوں کو ہلاک کیا تھا۔ یہ باغی گروہ منی پور کا سب سے بڑا علیحٰدگی پسند گروہ سمجھا جاتا ہے۔ منی پور کے باغیوں کے مختلف گروہ میں ہندو ’میتی‘ قوم کے افراد کی اکثریت ہے۔ بعض میں مخلتف قبلیوں جیسے نگاس، کوکس اور ذومس کے افراد شامل ہیں۔ باغی گروہوں کی اکثریت حکومت کے خلاف لڑ رہی ہے۔ منی پور کو انیس سو بہتر میں بھارت کی مکمل ریاست کو درجہ ملا تھا لیکن بغاوت کی صورت حال اس پسماندہ ریاست کے مرکزی حکومت کے ساتھ تعلقات کے بعد ہی سےشروع ہوگئی تھی۔ گزشتہ سال مزاحمت کاروں کو مدد فراہم کرنے کے جرم میں ایک خاتون کی سکیورٹی فورسز کی حراست میں ہلاکت کے بعد سے ریاست میں فوج کے خلاف شدید مظاہرے شروع ہوگئےتھے۔ ان مظاہروں میں یہ مطالبہ بھی کیا جا رہا تھا کہ حکومت آرمڈ فورس سپیشل پاروز ایکٹ کو منسوخ کرے۔ اس ایکٹ کے تحت فوج کو مزاحمت کاروں سے نبٹنے کے لیے مکمل اختیارات دیے گئے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ یہ قانون فوج کو بے خوف و خطر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی اجازت دیتا ہے۔ | اسی بارے میں باغی رہنماؤں کی عریاں فلمیں 27 August, 2005 | انڈیا باغیوں کی لڑائی میں متعدد ہلاک14 May, 2005 | انڈیا تری پورہ: تین باغی ہلاک20 February, 2005 | انڈیا امن مذاکرات ختم: ماؤ نواز باغی17 January, 2005 | انڈیا ناگا باغیوں سے بات چیت07 December, 2004 | انڈیا باغیوں کا حملہ، سترہ ہلاک20 November, 2004 | انڈیا حکومت باغیوں سے سختی کرے: اڈوانی24 October, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||