BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 02 September, 2005, 09:55 GMT 14:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بہار کی پہلی خاتون فلم پروڈیوسر

کنیکا
اس فلم کے ساتھ کنیکا بہار کی پہلی خاتون فلم پروڈیسر بن گئ ہیں
بم اور بندوق کے لیے بدنام شہر بیتیا فلم سازی کے میدان میں جمعہ کو ریلیز ہونے والی کنیکا ورما کی فلم ’دنش‘ کے ساتھ ایک اور مثال قائم کرنے والا ہے۔

کنیکا ورما بیتیا کی رہنے والی ہیں اور اس فلم کے ساتھ وہ بہار کی پہلی خاتون فلم پروڈیوسر بن گئ ہیں۔

فلم ’دنش ‘ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست میزورام میں اسّی کی دہائی کی شورش اور سابق وزیر اعظم راجیوگاندھی اور مزدو رہنما لل ڈینگا کے درمیان امن معاہدہ پر مبنی ہے۔

اس فلم میں ’سرکار‘ سے شہرت پانے والے اداکار کے کے مینن کے ساتھ سونالی کلکرنی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

کنیکا کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی فرضی ہے لیکن اس میں بعض تاریخی حوالے حقیقی ہیں۔

تینتیں سالہ کنیکا نے پانچ سال تک ڈائریکٹر ہنسل مہتا کے ساتھ بطور اسسٹنٹ کام کیا ہے۔

کنیکا کے بھائی انیش ورما نے منوج باجپئ کی اداکاری میں بننے والی فلم ’دل پے مت لے یار‘ کے لیے اسکرپٹ تیار کی تھی۔ کنیکا کی ’دنش‘ انیش کی ٹاکنگ پکچرس کمپنی کے بینرتلے بن رہی ہے۔

ڈیڑھ کروڑ کے بجٹ سے بنی اس فلم سے کنیکا کو کافی امید ہے۔ حالانکہ بہار میں اس فلم کی کامیابی کو لیکر وہ بہت مطمئن نہیں ہیں۔

کنیکا نے کہا کہ اگر اچھی کہانی ملے تووہ بہار پر بھی فلم بنائیں گی۔

بہار میں ضلع چمپارن کبھی گاندھی جی کی نیل تحریک کے لیے جانا جاتا تھا۔ آج وہاں سے قتل، لوٹ اور اغوا کی خبریں ہی سرخیاں بنتی ہیں۔مگر یہ عجیب اتفاق ہے کے اسی ضلع سے فلموں سےوابستہ معروف شخصیات بھی مل رہی ہیں۔

بیتا کے ہی پرکاش جھا نے ہپ ہپ ہرے، دامول اور گنگا جل جیسی فلموں سے کافی شہرت کمائی تھی۔ اسی طرح مشہور ایکٹر منوج باجپئ بھی بیتیا سے تعلق رکھتے ہیں۔

پرکاش جھا کی فلم گنگا جل اپنے ایک کردار سادھو یادو کی وجہ سے کافی متنازعہ ہو گئ تھی کیونکہ یہی نام لالو پرساد کے سالے کا بھی ہے۔

پرکاش جھا فی الوقت نومبر میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم’اپہرن‘(اغوا) کے لیے خبروں میں ہیں۔

اس فلم میں اجے دیوگن اور بپاشا باسو نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

مشرقی چمپارن کے منیش جھا کی مادہ جنین کشی پر بنائی گئ فلم ماتر بھومی بھی کافی مشہور ہوئی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد