BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 28 July, 2005, 19:51 GMT 00:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حریت رہنما: دورۂ پاکستان پر مقدمہ

News image
کشمیری رہنماؤں نے پاکستان کے زیرانتظام دورے کے ساتھ پاکستان کے دارالحکومت اور دوسرے علاقوں کے بھی دورے کیے اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جنتا پارٹی نے حریت کانفرنس کے بعض رہنماؤں کے حالیہ پاکستانی دورے کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ حریت رہنما پرمٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان گئے جبکہ انہیں صرف پاکستان کے زیر انتظام کشمیر تک جانے کی اجازت تھی۔

درخواست گزار نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ ان رہنماں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اس درخواست میں عدالت سے اس بات کی التجا کی گئی ہے کہ ساتھ ہی عدالت ان افسران کے خلاف بھی کارروائی کرے جنہوں نے حریت رہنماؤں کی طرف سے پرمٹ کی خلاف ورزی کے باوجود کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا ہے۔

درخواست گزار جنتا پارٹی کے صدر سوم ناتھ دسگوترہ کے مطابق سرینگر مظفرآباد بس سروس صرف ان لوگوں کے لیے ہونی چاہیے جو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اپنے رشتے داروں سے ملنا چاہتے ہیں۔

مسٹر دسگوترہ کے وکیل کے جے سنگھ کا کہنا ہے کہ حریت رہنماؤں نے پرمٹ اور پاسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے ۔

درخواست میں یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ عدالت مرکزی اور ریاستی حکومت کو حکم دے کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حال میں ہوئے معاہدے کے دستاویز بھی عدالت کے سامنے رکھے تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جا سکے کے ’ٹریول پرمٹ سسٹم‘ کا معاہدہ کیا ہے۔

مسٹر سنگھ کا کہنا ہے کہ ’عدالت سے اس بات کی بھی درخواست کی گئی ہے کہ ان لوگوں کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کرنی چاہیے جو ضرورت سے زیادہ وقت ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں رکے ہیں‘۔ انکا کہنا ہے کہ ’پاکستان سے آنے والے مسافر اگر دیر تک ہندوستارن کے زیر انتظام کشمیر میں رکتے ہیں تو یہاں کی سکیورٹی کو خطرہ ہو سکتا ہے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد