من موہن سنگھ سیاچین کے قریب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
منموہن سنگھ ایسے پہلے ہندوستانی وزیراعظم ہیں جو دنیا کے سب سے اونچے محاذ جنگ سیاچن پر اتوار کو فوجیوں سے خطاب کریں گے۔ من موہن سنگھ وہاں پر تعینات ہندوستانی فوجیوں سے خطاب کے علاوہ علاقے کا ہوائی جائزہ کریں گے۔ وزیراعظم منموہن سنگھ جموں کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ دورے کے پہلے پڑاؤ میں وہ لداخ میں ہیں۔لیہہ میں وہ ایک توانائی کے پراجیکٹ کے اعلان کرنے کا منصوبہ ہے۔ حال ہی میں ہندوستان اور پاکستان کےحکام نے سیاچن تنازعے کے حل کے لیے اسلام آباد میں بات چیت کی تھی۔ بات چیت کے دوران ہی ہندوستانی وزیراعظم نے سیاچن کو فوج سے پوری طرح خالی کرنے کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر فریقین میں اتفاق ہوجائے تو فوجیں ہٹائی جاسکتی ہیں۔ لیکن اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت کا کوئی خاص نتیجہ برآمد نہیں ہوا تھا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیاچن کی برف پوش پہاڑیاں دنیا کا سب سے اونچا محاذ ہے۔پچھلے دو عشروں سے دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان کشیدگی کے سبب جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||