BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 16 April, 2005, 18:07 GMT 23:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فضا بہت سازگار ہے: پرویز مشرف

News image
اکیسویں صدی مسائل کو حل کرنے کا دور ہے
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ باہمی مسائل کے حل کے لیے فضا بہت ساز گار ہے۔

نئی دلی میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر مشرف نے کہا کہ’ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فضا اتنی ساز گار پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی‘۔

صدر مشرف نے کہا کہ وہ کرکٹ میچ دیکھنے کے علاوہ یقینی طور پر دوسرے اہم معاملات پر اپنی توجہ مرکوز کرنا چاہیں گے۔

صدر مشرف نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ دینے اور ’سبھی تنازعات‘ کے حل کی سمت دیکھ رہے ہیں۔

صدر مشرف نے کہا ہم اکیسویں صدی میں ہیں جو مسائل کو حل کرنے کا دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات کو دبا کر رکھنے سے مسائل کا حل نہیں گا بلکہ وہ مسائل بنے رہیں گے۔

بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے صدر مشرف کا استقبال کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد سازی اور سری نگر، مظفرآباد بس سروس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں نے ان اقدامات کی حمایت کی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہ امن کا عمل اور جامع مذاکرات پہلے سے زیادہ جذبے کے ساتھ جاری رہنے چاہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نے کہا ’ تاہم مذاکرات کے عمل کو جاری رکھنے اور اس کو مزید آگے بڑھانے کے لیے شدت پسندانہ کاروائیوں پر قابو ہو گا اور دونوں ملکوں کو ملک کر اس خطے سے شدت پسند سرگرمیوں کا مقابلہ کرنا ہو گا‘۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ مذاکرات اتوار کو ہوں گے۔

صدر مشرف نے دلی پہچنے سے قبل اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضری دی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد