صدر مشرف کو بُلا رہے ہیں: منموہن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے وزیرِاعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف اور ان کے اہلِ خانہ کو پاک بھارت سیریز دیکھنے کے لیے بھارت آنے کی دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ بات انہوں نے بھارتی پارلیمان میں خارجی امور پر اپنے بیان میں کہی۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کرکٹ اور بالی ووڈ سے زیادہ کوئی چیز قریب نہیں لا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلقات تبھی بہتر مانے جاتے ہیں جب عوام کے درمیان تعلقات فروغ پائیں۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ ہندوستان ایک کھلا سماج اور کھلی معیشت ہے اور پاکستان کے عوام اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملنے، میچ دیکھنے یا شاپنگ کرنے کے لیے بھارت آسکتے ہیں۔ آقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران صدر مشرف سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بھارتی وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کے بعد دو طرفہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور ہر موضوع پر جامع مذاکرات ہوئے ہیں۔ بھارتی پارلیمان میں ہنگامہ آرائی کے مسئلے پر منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ پارلیمان کے اراکین کو پاک بھارت کرکٹ ٹیموں سے سبق سیکھنا چاہیے جو کہ میدان میں شاندار سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||