دلی کا ’بے بی‘ مشرف | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نئی دِلّی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے بتایا ہے کہ اس نے صدر مشرف کا برتھ یعنی پیدائش کا سرٹیفیکیٹ ڈھونڈ کر اسے جاری بھی کر دیا ہے۔ این ڈی ایم سی کے تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر مدن تھپلیال نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے پاس صدر مشرف کی گرداری لال میٹرنٹی ہسپتال میں پیدائش کی تاریخ درج ہے۔ دلی میں بی بی سی کی نامہ نگار مونیکا چڈھا کے مطابق مدن تھپلیال نے کہا ہے کہ انہیں وزیرِ اعظم کے دفتر سے ایک حکم آیا تھا کہ وہ صدر مشرف کی پیدائش کا سرٹیفیکیٹ جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم نے سرٹیفیکیٹ وزیرِ اعظم کے دفتر کو دے دیا ہے اور اب وہ یہ سرٹیفیکیٹ صدر مشرف کو پیش کریں گے‘۔ سرٹیفیکیٹ کے مطابق صدر مشرف 22 جولائی 1945 کو دِلّی میں پیدا ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ صدر مشرف کی والدہ نے بھارت کے نجی دورے پر اس ہسپتال کا بھی دورہ کیا تھا جہاں ان کے بیٹے پرویز اور جاوید پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ان کے پیدائش کے سرٹیفیکیٹس کی درخواست کی تھی جسے اب پورا کیا جا رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||