BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 15 April, 2005, 13:13 GMT 18:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف آج بھارت پہنچیں گے

پاکستانی صدر پرویز مشرف
بڑی تعداد میں پاکستانی صحافی دلی پہنچے ہیں
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف پاک بھارت تعلقات میں بحالی کے بعد آج ایک اہم دورے پر بھارت پہنچ رہے ہیں۔

صدر مشرف بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کریں گے اور اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان چھٹا اور فیصلہ کن ایک روزہ کرکٹ میچ بھی دیکھیں گے۔

یہ 2001 میں آگرہ میں ہونے ہونے والے ناکام مذاکرات کے بعد صدر مشرف کا بھارت کا پہلا دورہ ہے۔

یہ دورہ تقریباً ایک سال کے امن مذاکرات کے بعد ہو رہا ہے جن کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے منقسم کشمیر کے درمیان تقریباً ساٹھ سال کے بعد بس سروس شروع ہوئی۔

جمعہ کے روز صدر مشرف نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا تھا کہ کشمیر میں امن کا عمل اب واپس نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کو ریاست کے تنازع کے آخری حل کے طور پر تو قبول نہیں کریں گے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ دونوں کشمیروں کے درمیان بس سروس کی ابتدا نرم سرحد کی جانب پیش رفت ہے۔

پاکستان کے صدر پرویز مشرف کی آمد سے ایک روز قبل ان کے قیام اور دورے کے مقامات کو سکیورٹی فورسز نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

تاج مان سنگھ ہوٹل سے لے کر فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ تک ہر جگہ زبردست حفاظتی انتظامات عمل میں آچکے ہیں۔ ہوٹل میں صدر مشرف اور ان کے وفد کے لئے 70 کمرے بک کئے گئے ہیں۔

صدر مشرف نویں منزل پر صدارتی سویٹ میں قیام کریں گے۔ ہوٹل کی چھت پر خصوصی حفاظتی فورسز کے کمانڈوز نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

صدر مشرف کی خبروں کی کوریج کے لیے بڑی تعداد میں پاکستانی صحافی دلی پہنچے ہیں۔

اب تک تقریبا 37 صحافی اور مدیر دلی پہنچ چکے تھے اور ابھی مزید صحافیوں کے آنے کی توقع ہے۔ ان میں کئی ٹی وی چینلوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صدر مشرف سنیچر کو تقریبا 3 بجے اجمیر پہنچیں گے اور چار بجے کے قریب خواجہ معین الدین چشتی ( رح) کی درگاہ پر چادر چڑھايئں گے۔

اسی شام وہ دلی لوٹیں گے جہاں ان کا بہت مصروف پروگرام ہے ۔ وہ وزیرخارجہ نٹور سنگھ ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور حزب اختلاف کے رہنما ایل کے اڈوانی سے ملاقات کریں گے۔

رات میں وزیر اعظم منموہن سنگھ نے صدر مشرف کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا ہے۔

17 اپریل کو صبح تقریبا آٹھ بجے وہ فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ جائیں گے۔ جہاں دونوں کرکٹ ٹیموں سے ملاقات اور کچھ دیر میچ دیکھنے کے بعد وہ مسٹر سنگھ کے ہمراہ سیدھے حیدرآباد ہاؤس پہنچیں گے جہاں دونوں رہنما مفصل بات چیت کريں گے۔

بعض اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا جا سکتا ہے لیکن ابھی اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام نے ان کے اعزاز میں ایک ظہرانے کا اہتمام کیا ہے ۔ صدر مشرف اس روز حریت کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

پاکستانی ہائی کمیشن نے اسی رات صدر کی آمد پر ایک استقبالیہ عشائے کا اہتمام کیا ہے۔

صدر مشرف 18 اپریل کو ہندوستانی مدیروں سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد سیدھے فلیپائن کے دورے پر منیلا روانہ ہو جائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد