مشرف 17 اپریل کو بھارت جائیں گے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی صدر پرویز مشرف کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے آئندہ سترہ اپریل کو ہندوستان آئیں گے۔ آخری میچ دلی میں کھیلا جائیگا اور وہ اس موقع پر وزیراعظم منموہن سنگھ سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم منموہن سنگھ کے دفتر کے ایک اعلیٰ افسر نے اسکی تصدیق کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے ترجمان سنجے بارو کا کہنا تھا کہ صدر مشرف میچ دیکھنے سترہ اپریل کو آئیں گے۔ سترہ اپریل کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آخری یک روزہ میچ دلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں کھیلا جائیگا اور امکان ہے کہ صدر مشرف کی ملاقات وزیراعظم منموہن سنگھ سے بھی ہوگی۔ سنجے بارو کا کہنا تھا کہ دونوں رہنما ملیں گے اور ممکن ہے کہ بات چیت بھی ہو لیکن انکا یہ دورہ سرکاری نہیں ہے۔ دوہزار ایک میں آگرہ امن کانفرنس ناکام ہونے کے بعد پاکستانی صدر پرویز مشرف کا یہ پہلا ہندوستانی دورہ ہوگا۔ ادھر پرویز مشرف کی ماں زرّین، انکے بھائی جاوید مشرف اور بیٹے بلال مشرف دلی پہنچ چکے ہیں۔ بدھ کے روز یہ لوگ دوپہر بعد دلی پہونچے ہیں۔ پروگرام کے مطابق یہ افراد علی گڑھ کا دورہ کرنے کے بعد کولکتہ ٹیسٹ میچ دیکھنے جائیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||