BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 12 March, 2005, 21:03 GMT 02:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
منڈا وزیراعلیٰ، پانچ آزاد وزیر
ارجن منڈا
ارجن منڈا جو ایک بار پھر وزیراعلیٰ بن چکے ہیں
بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں این ڈی اے کے ارجن منڈا نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا ہے اور ان کے ساتھ پانچ آزاد ارکان نے بھی وزیروں کا حلف اٹھایا ہے۔

اب تک وزیربنائے جانے والے ارکان وہ ہیں جن کے بغیر بی جے پی کے اتحادی این ڈی کی حکومت ممکنہ سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں کر سکتی۔

ارجن منڈا نے آزاد ارکان کے علاوہ اپنے کسی حامی کو اس مرحلے پر وزیر نہیں بنایا۔

حلف برداری کے بعد ارجن منڈا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکیس ماچ کو ایوان میں اپنا اکثریت ثابت کر دیں گے۔

اس سے ایک روز پہلے کانگریس کے اتحادی اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ، جے ایم ایم نامزد وزیراعلیٰ شیبو سورین مستعفی ہو چکے ہیں جس کے بعد گورنر نے بی جے پی اتحاد، این ڈی اے کے ارجن منڈا کو حکومت بنانے کی دعوت تھی۔

شیبو سورین
جھار کھنڈ مکتی مورچے اور کانگریس کے اتحادی شیبو سورین اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کر سکے

جمعہ کو جھارکھنڈ اسمبلی کا اجلاس ہوا لیکن اسپیکر نے اعتماد کے اظہار کے لیے ووٹنگ کرانے کی بجائے وقفے وقفے سے دو بار اجلاس منسوخ کیا اور پھر اسے منگل تک ملتوی کر دیا۔

گورنر نے جو کانگریسی بتائے جاتے ہیں کانگریس کے اتحادی شیبو سورین کو وزیرنامزد کیا تھا لیکن اس کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور خود کانگریس نے بھی اس اقدام کی حمایت نہیں کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد