برف:جموں سرینگر شاہراہ پھر بند | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پھر سے زبردست برفباری ہوئی ہے جس کے سبب جموں سری نگر شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے۔ موسلا دھار بارش کے سبب کئی جگہوں پر پودے گرنے کی خبر ہے۔ گاڑیوں کی آمد رفت متاثر ہونے کے سبب وادی میں ضروری اشیاء کی قلت ہے۔ وادی کشمیر کے اونچائی والے علاقوں میں برفباری کے بعد زبردست بارش بھی ہوئی ہے جس کے سبب کئی مقامات پر بڑی بڑی چٹانیں کھسک کر اہم شاہراہ پر آکری ہیں۔ نتیجتا عام زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ گزشتہ دنوں برفباری کے سبب کشمیر کے تقریبا سبھی راستے بند ہوگئے تھے اور انتظامیہ ابھی انہیں راستوں کو کھولنے میں مصروف تھی کہ یہ برفباری کی نئی لہر شروع ہوئی ہے۔۔ سرکاری بیان کے مطابق جواہر ٹنل کے علا قے میں تقریبا ایک فٹ برف پھر سے جم گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بہت سے ٹرک جو سری نگر سے جموں کے لیے چلے تھے انہیں راستے میں ہی روک دیا گیا ہے۔ ابتدائی خبروں کے مطابق اس تازہ برفباری سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برف کو ہٹانے کا کام شروع تیزی سے جاری ہے۔ اور ضروری اشیاء کی قلّت سے بچنے کے لیے بعض ٹرکوں کے راستوں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||