گورو گرنتھ صاحب‘ کینیڈا روانہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی ریاست پنجاب میں سکھوں کی مذہبی انتظامیہ نے اپنی مقدس کتاب ’گورو گرنتھ صاحب‘ کی نقول کینیڈا میں مقیم سکھ برادری کو بھجوائیں ہیں۔ یہ کتابیں ایک چارٹرڈ جہاز کے ذریعے امرتسر سے روانہ کی گئیں ہیں۔ امرتسر کے سکھ ریشم کے غلافوں میں لپٹی کتابیں اپنے سروں پر اٹھا کر شہر کے ہوائی اڈے کی طرف بڑھ رہے تھے اور سینکڑوں سکھ اس غیر معمولی جلوس کو دیکھ کر خوشی سے نعرے لگاتے رہے۔ ریاست پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ بھی ان لوگوں کے ساتھ تھے جو خود کو خوش نصیب تصور کر رہے تھے کہ انہیں گورو گرنتھ صاحب ہوائی جہاز تک پہنچانے کا موقع ملا۔ گورو گرنتھ صاحب کو انتہائی احترام سے جہاز کی ہر نشست پر رکھا گیا تھا۔ مذہبی حکام کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم پال مارٹن اور کینیڈا میں سکھ برادری کے رہنما جہاز کا ٹورانٹو میں استقبال کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ مقدس کتابیں کینیڈا میں مقیم سکھ برادری کی درخواست پر وہاں بھجوائی گئی ہیں۔ امرتسر میں سکھوں کی مذہبی تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ دنیا بھر میں گورو گروتھ صاحب کی اشاعت کا واحد ادارہ ہے۔ تاہم دنیا بھر سے اس کتاب کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر کینیڈا میں بھی گورو گرنتھ صاحب کی اشاعت کے لیئے پریس لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ کینیڈا کی سکھ برادری اس پریس کی تعمیر کا خرچہ اٹھائے گی اور یہ پریس امرتسر کے پریس کے طرز پر ہی تعمیر کیا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||