گولڈن ٹمپل سے گاد کی صفائی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے شہر امرتسر میں دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں سکھ اپنے مقدس ترین گوردوارے گولڈن ٹمپل کے گرد موجود تالاب کی صفائی میں حصہ لے رہے ہیں۔ گولڈن ٹمپل کے منتظمین نے بتایا ہے کہ سکھوں کے اس مقدس تالاب سے ہزاروں ٹن گاد کی صفائی میں پہلے ہی دس لاکھ سے زائد عقیدت مند حصہ لے چکے ہیں۔ سکھ افراد مذہبی خدمات کو ’ کار سیوا‘ کے نام سے پکارتے ہیں اور گولڈن ٹمپل کے حوالے سے حالیہ کار سیوا کا آغاز جمعرات کو ہوا۔ تالاب میں گزشتہ تیس برس سے جمع ہونے والی گاد کی صفائی کے دوران مختلف ممالک سے آئے ہوئے لاکھوں سکھ، مذہبی کلمات کا ورد کرتے رہے۔ ان کار سیوکوں میں کینیڈا، برطانیہ اور امریکہ کے علاوہ دیگر ممالک سے آئے ہوئے سکھوں نے بھی حصہ لیا۔ عام سکھوں کے علاوہ سکھ سیاستدانوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس کام میں شامل ہوئے کیونکہ غالباً انہیں امید ہو گی کہ بھارت میں اگلے ماہ ہونے والے قومی انتخابات میں خدا انہیں کامیابی عطا فرمائے گا۔ بہت سے سکھوں کا کہنا ہے کہ وہ تالاب سے نکلنے والی گاد کو خدائی نعمت تصور کرتے ہوئے اپنے گھروں میں محفوظ کریں گے جبکہ ایک کسان کا کہنا تھا کہ وہ یہ گاد اپنے کھیتوں پر بکھیرے گا۔ سکھوں کے لئے کار سیوا کی وہی اہمیت ہے جو مسلمانوں کے لئے حج پر جانے کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||