امرتسر دھماکے میں تئیس زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں ایک بم دھماکے میں تئیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکہ پولیس کے اسلحہ کے گودام میں ہوا جہاں کچھ لوگ صفائی کر رہے تھے۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر کے مطابق دھماکہ بظاہر کسی اہلکار کی لاپرواہی سے ہوا ہے۔ پولیس کے منتظم اعلیٰ اے اے صدیقی نے بی بی سی کو بتایا کہ گودام میں مختلف قسم کا اسلحہ رکھا ہوا تھا جو کافی پہلے ضائع ہو چکا ہونا چاہیے تھا۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق کم از کم دو افراد کی حالت نازک ہے اور بہت سی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||