’تارے زمیں پر‘ کی آسکر نامزدگی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ اداکار عامر خان کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ’تارے زمیں پر‘ کو فلم فیڈریشن آف انڈیا ( فیفا ) نے آسکر ایوارڈز میں بھارت کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا ہے۔ فیفا کے سامنے اس برس نو فلمیں تھیں جن میں’تارے زمیں پر‘ کے علاوہ ہدایت کار آسوتوش گواریکر کی’جودھا اکبر‘، ممبئی بم دھماکوں پر مبنی دو فلمیں ’ممبئی میری جان‘ اور’اے ویڈنیسڈے‘، سبھاش گھئی کی’بلیک اینڈ وہائٹ‘ کے علاوہ مراٹھی زبان کی چار اور جنوبی ہند سے تیلگو زبان کی فلم’گھنیام‘ شامل ہیں۔ تاہم جیوری نے عامر خان کی فلم کو نامزد کیا۔اس فلم کے ذریعہ عامر نے ہدایت کاری کی دنیا میں پہلا قدم رکھا تھا اور یہ فلم بےحد مقبول ہوئی تھی۔ فلم کی کہانی ان بچوں کےگرد گھومتی ہے جو ڈسلیکسیا نامی بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔ فلم میں بیماری کا شکار آٹھ سالہ بچے کا کردار درشیل سفاری نے ادا کیا تھا۔عامر خان نے اس فلم میں ہدایت کاری کے ساتھ اداکاری بھی کی تھی۔ تارے زمیں پر نے فلم فیئر ایوارڈ کے ساتھ سکرین ایوارڈ بھی جیتے۔فلم کو اس کی کہانی، ہدایت کاری، نغمے ، میوزک اداکاری ، معاون اداکاری پر ایوارڈ ملے۔ تارے زمیں پر ہندستان کی وہ واحد فلم تھی جس کے ہوم ویڈیو حقوق والٹ ڈزنی کمپنی نے خریدے تھے۔کمپنی نے اس فلم کی شمالی امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا میں نمائش کی تھی۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ عامر خان کی کوئی فلم آسکرز کے لیے بھیجی گئی ہو۔ ماضی میں ہدایت کار آسوتوش گواریکر کی فلم ’لگان‘ جس کے پروڈیوسر اور ہیرو عامر خان تھے آسکرز کے لیے بھیجی گئی تھی۔ بھارت میں آسکر ایوارڈ کے لیے فلم کی نامزدگی گزشتہ برس اس وقت تنازعہ کا شکار ہوگئی تھی جب جیوری ممبران نے ودھو ونود چوپڑہ کی فلم ’ایکلویہ‘ کو نامزد کیا تھا۔ لیکن اس نامزدگی کو فلمساز بھاؤنا تلوار نے عدالت میں چیلنج کر دیا تھا۔ بھاؤنا کی فلم ’دھرم‘ بھی نامزدگی کی اس فہرست میں شامل تھی۔ بالی وڈ کی جانب سے ہر سال کی جانب سے ایک فلم آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہو کر جاتی ہے ہالی وڈ کے مقابلے بالی وڈ ہر سال زیادہ فلمیں بناتا ہے لیکن آج تک کوئی بھی فلم ایوارڈ حاصل نہیں کر سکی اور فلم تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ بالی وڈ فلمسازوں کو آسکر ایوارڈ کے لیے بنائے گئے رہ نما اصولوں کو مد نظر رکھ کر فلم بنانی چاہیے۔ |
اسی بارے میں آخر عامر خان نے ایوارڈ لے ہی لیا25 April, 2008 | فن فنکار فلم فيئر ایوارڈ:تارے زمین پر کے نام24 February, 2008 | فن فنکار ’عامر کے تارے پاکستانی زمین پر‘12 April, 2008 | فن فنکار فیملیز کی سینما ہالزمیں واپسی26 April, 2008 | فن فنکار ’تارے زمیں پر‘19 December, 2007 | فن فنکار تارے آسماں پر، جودھا کی تقدیر24 December, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||