ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | عامر خان بری طرح زخمی ہونے کے باوجود ایوارڈ لینے کے لیے ممبئی پہنچے |
بالی وڈ سپر سٹار عامر خان آخرکار ایوارڈ لینے پر آمادہ ہو ہی گئے ہیں اور انہیں بھارتی سینما کی خدمات کے صلے میں یہ ایوارڈ لتا منگیشکر نے دیاہے۔ لتامنگیشکر نے اپنے والد دینا ناتھ منگیشکر کے نام سے ایک ٹرسٹ بنایا ہے اور اسی ٹرسٹ نے عامر خان کو یہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا تھا اور عامر یہ ایوارڈ لینے کے لیے زخمی ہونے کے باوجود آئے تھے۔ عامر حیدرآباد میں اپنی آنے والے فلم گجنی کے ری میک کے لیے شوٹنگ کر رہے تھے۔انہیں سو کلو وزنی شخص کو اٹھانا تھا جس کے لیے وہ کافی عرصہ سے تربیت بھی لے رہے تھے لیکن اچانک ان کا پیر پھسل گیا اور وہ بری طرح زخمی ہو گئے انہیں ہسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا لیکن اس کے باوجود وہ ایوارڈ لینے کے لیے جمعرات کو ممبئی پہنچے۔ عامر نے لتا منگیشکر کے ہاتھوں اس ایوارڈ کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ان کے لیے بہت ہی اعزاز کی بات ہے کہ لتا دیدی کے ہاتھوں انہیں یہ ایوارڈ ملا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ زخمی ہوئے ہیں ان کی ایک ٹانگ میں درد ہے لیکن وہ اس ایوارڈ کو لینے وہیل چیئر پر بھی آسکتے تھے۔ لتا منگیشکر نے جو اپنی سحر انگیز آواز کے لیے مشہور ہیں، کہا کہ عامر کی آواز بہت سریلی ہے۔ انہوں نے عامر کو ان کی فلم غلام میں ’آتی کیا کھنڈالا‘ گاتے سنا اور وہ حیران رہ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عامر کی پرستار ہیں۔ عامر نے اس کے بعد دیگر فلموں کے علاوہ اپنی فلم تارے زمین میں بھی گیت ’بم بم بولے مستی میں ڈولے‘ گایا ہے۔
 | | | ’یہ میرے لیے بہت ہی اعزاز کی بات ہے کہ جھے یے ایوارڈ لتا دیدی کے ہاتھوں ملا‘ عامر | عامر کے ایوارڈ قبول کرنے پر انڈسٹری حیرت زدہ ہے کیونکہ عامر نے اپنی فلم رنگیلا کے بعد سے آج تک کسی بھی ایوارڈ پروگرام میں نہ تو شرکت کی اور نہ ہی ایوارڈ قبول کیا۔ان کا کہنا ہے کہ ایوارڈ دینے والے ادارے جس طرح ایوارڈ دیتے ہیں وہ طریقہ کار انہیں پسند نہیں ہے۔اسی لیے انہوں نے کبھی کسی فلمی ایوارڈ پروگرام میں شرکت نہیں کی اور نہ ہی ایوارڈ ہی لیا۔ حال ہی میں ان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کو کئی ایوارڈز سے نوازا گیا لیکن وہ کبھی کسی پروگرام میں نہیں گئے۔ ان کی فلم لگان آسکر کے لیے نامزد ہوئی تھی اور غیر ملکی زبان کی پانچ فلموں میں شامل بھی ہوئی تھی۔ عامر اس فلم کی تشہیر کے لیے البتہ سرگرم رہے لیکن وہ بالی وڈ کی جانب سے ایوارڈ پروگرام کا بائیکاٹ کرتے آئے ہیں۔ |