میڈونا کا عالمی دورہ شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی گلوکارہ میڈونا نے برطانیہ کے شہر کارڈف سے اپنا 51 دن کا موسیقی کا عالمی دورہ شروع کردیا ہے۔ پچاس سالہ میڈونا نے کارڈف کے کانسرٹ میں ثابت کیا کہ وہ آج بھی سٹیج کی ملکہ ہیں۔ پاپ گلوکارہ نے دو گھنٹے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کارڈف کے کانسرٹ میں انہوں نے اپنے کچھ پرانے نغموں کو نئے طریقے سے پیش کیا، جن میں ان کے مشہور گانے ’لائک اے پریئر‘ اور ’راک ٹیک آن بارڈر لائن‘ شامل ہیں۔ کانسرٹ دیکھنے کے لیے آنے والے ایک شخص لیوس آلڈس کا کہنا تھا کہ’میڈونا کی عمر جیسے جیسے بڑھ رہی ہے وہ اور بہتر گلوکارہ بنتی جارہی ہیں۔‘ ان کا مزيد کہنا تھا کہ میڈونا پچاس کی نہیں بلکہ تیس برس کی لگ رہی تھیں۔ سڈنی سے کارڈف مڈونا کا شو دیکھنے آنے والی ماریا پیراڈائسز کا کہنا تھا کہ میڈونا کا رقص مسحور کرنے والا تھا۔
لیکن ان کے بعض مداح ان کے پرانے گانوں کی نئی طرز سے زیادہ خوش نہیں تھے۔ کارڈف کی سوزين ہاروے کا کہنا تھا کہ ’میڈونا جن روایتی گانوں کے لیے جانی جاتی ہیں وہ تو انہوں نے ایک بار بھی نہیں گائے۔85 پاؤنڈ کا ٹکٹ خرید کر مجھے تو مایوسی ہی ہاتھ لگی۔‘ مڈونا کا یہ شو 51 الگ الگ تاریخوں کو ہونا ہے اور کارڈف میں ہونے والا شو اس سیزن کا پہلا شو تھا۔ میڈونا نے ایک ہفتے پہلے ہی اپنا پچاسواں جنم دن منایا ہے۔ شو میں 250 لوگوں نے ان کی مدد کی ہے جس میں16 ڈانسر ہیں، آٹھ بار ڈریس تبدیل کیے گئے اور ایک ملین پاؤنڈ کے زیورات پہنے گئے تھے۔
کانسرٹ کو چار حصوں پمپ، اولڈ سکول، جپسی اور ریو میں تقسم کیا گیا۔ کانسٹرٹ کی شروعات میڈونا نے اپنی نئی ایلبم ہارڈ کینڈی کے ایک نغمے سے کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے 80 کی دہائی کے بعض نغمے پیش کیے اور زبردست لائٹس اور کوسٹیوم کی سیٹنگ میں رقص کا مظاہرہ کیا اور ’لائیک اے پریئر‘ اور ’رے اف لائٹ‘ کے ٹیکنو ورثن بھی مداحوں کے سامنے پیش کیے۔ پوری رات چلنے والے اس کانسرٹ نے آوڈیٹوریم کو ایک بڑے نائٹ کلب میں تبدیل کردیا تھا جہاں ان کے شائقین نے زبردست لطف اٹھایا۔ پچاس سال کی عمر میں زبردست رقص اور نغمے پیش کرکے میڈونا نے یہ ثابت کردیا کہ عمر کے ساتھ ان کی رفتار تھمی نہیں ہے۔ | اسی بارے میں ملاوی: میڈونا کے کیس میں تاخیر22 April, 2008 | فن فنکار ملاوی کے اہلکار میڈونا سے ملیں گے28 August, 2007 | فن فنکار ڈیوڈ کوگود لینا پھر خطرے میں06 August, 2007 | فن فنکار زیادہ لوگ افریقی بچےگود لیں: میڈونا13 January, 2007 | فن فنکار ’بچے کوگود لینے پر ہنگامہ، حیرت ہے‘25 October, 2006 | فن فنکار میڈونا: بچہ افریقہ سے لندن پہنچ گیا17 October, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||