ملاوی کے اہلکار میڈونا سے ملیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملاوی کی حکومت نے اپنے ایک اہلکار کو لندن آنے کی اجازت دے دی ہے جہاں وہ میڈونا کے بچہ گود لینے کے معاملے کا جائزہ لیں گے۔ پینٹون کِلمبے کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کو پاپ سٹار میڈونا سے ملاقات کرنے کے بارے میں دیئے گئے پہلے فیصلہ کو واپس لے لایا تھا۔ ملاوی کے اہلکار نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ انہیں اپنے لندن کے دورے کا شدت سے انتظار ہے تاکہ میڈونا کا بچہ گود لینے کا عمل متاثر نہ ہو۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ ان کے دورے میں رکاوٹ کھڑی کرنے کی کوشش میڈونا کے ڈیوڈ بانڈا کو گود لینے کے منصوبے کو متاثر کر سکتا ہے۔ پینٹون کِلمبے کا کہنا ہے کہ ملاوی کی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر کیٹ کینجا کا انہیں لندن جانے کی اجازت دینے سے انکار میڈونا کے ڈیوڈ بانڈا کو گود لینے کی عمل کو درہم برہم کر سکتا تھا۔ اس سے پہلے اگست میں انہوں نے اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ ہو سکتا ہے بچے کو واپس گاؤں بھیجنا پڑے۔ اس بات کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے کہ میڈونا کو بچہ گود لینے کی اجازت دی جائے یا نہیں ملاوی کی ہائی کورٹ ملک کے چائلڈ ویلفیئر کے ڈائریکٹر کی رپورٹ پر انحصار کرے گی۔ انہوں نے اس امر سے انکار کیا ہے کہ کیٹ کینجا نے ان پر حکومت کی اجازت کے بغیر میڈونا سے ائیر ٹکٹ اور پیسے لینے کا الزام لگایا تھا۔ ملاوی نے اخباروں میں کیٹ کینجا سے منسوب یہ بیان شائع ہوا ہے کہ پینٹون کِلمبے نے خود کو تمام معاملے کا مرکزی کردار بنا لیا ہے اور یہ کہ کوئی اور اہلکار بھی ان کی جگہ ڈیوڈ کے گود لینے کے معاملے پر رپورٹ تیار کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھا اور اسے حل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈونا کو ان کے مجوزہ دورے کی تاریخوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ مسٹر کِلمبے کا کہنا ہے کہ وہ دو ہفتے کے دورے پر چار سمتبر کو لندن پہنچیں گے۔ گزشتہ اکتوبر کو میڈونا کو ڈیوڈ کو اٹھارہ ماہ تک اپنے پاس رکھنے کی عبوری اجازت دی تھی جس کے بعد وہ انہیں ملاوی سے باہر لے جانے کے قابل ہوئی تھیں۔ میڈونا کو بچہ گود لینے کی حتمی اجازت اسی وقت ملے گی جب ملاوی کی حکومت کو اس بات کا اطمینان ہو جائے گا کہ اس کی دیکھ بھال اچھی طرح ہو رہی ہے۔ | اسی بارے میں میڈونا: بچہ افریقہ سے لندن پہنچ گیا17 October, 2006 | فن فنکار ’بچے کوگود لینے پر ہنگامہ، حیرت ہے‘25 October, 2006 | فن فنکار ڈیوڈ کوگود لینا پھر خطرے میں06 August, 2007 | فن فنکار ’میڈونا پر نظر رکھی جائے گی‘16 August, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||