’میں ہمیشہ سے ہی اداکار بننا چاہتا تھا‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلم’لو سٹوری 2050‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والے اداکار ہرمن بویجا اب کسی تعارف کے محتاج نہیں رہے۔ بڑا بینر اور میڈیا میں زبردست بحث و مباحثے کے سبب ان کی اپنی ایک الگ پہچان بن گئی ہے۔ بی بی سی ہندی انڈیا کے ایڈیٹر سنجیو شری واستو نے ایک انٹرویو میں ہرمن بویجا سے ان کے بالی وڈ کے سفر کے آغاز سے لے کر ان کی زندگی کے کئی اہم پہلو پر سوال کیے۔ پیش ہے ہرمن بویجا سے کیے گئے انٹرویو کا متن۔ س: ہرمن صاحب، ایسا لگ رہا ہے کہ آپ کی فلم کئی معنوں میں خوابوں کی طرح لانچ ہورہی ہے۔ بڑا بینر، بڑی سٹار کا شامل ہونا اور میڈیا میں زبردست بحث و مباحثہ۔ یہ سب کیسا لگ رہا ہے؟ ج: دباؤ محسوس کررہا ہوں۔ جتنی امیدیں بڑھتی ہيں، جتنی زیادہ تشہیر ہوتی ہے، جتنی بڑی فلم ہو، دباؤ اتنا ہی زیادہ ہو جاتا ہے کیوں کہ اس پر کھرا اترنا ضروری ہو جاتا ہے۔ میں ابھی نروس ہوں لیکن یہ لمحہ میرے لیے رومانوی ہے۔ س:یہ بتائیں کہ اداکار بننے کا خیال کب آیا اور کیوں؟ ج: بچپن میں ہی اداکار بننے کا خیال آیا اور جب میں دوسری تیسری جماعت میں پڑھتا تھا تو تب سے ہی فیشن مقابلوں ميں حصہ لیا کرتا تھا۔ چوتھی میں ایک لڑکی سے ہا ر گيا وہ جھانسی کی رانی بنی تھی۔ تب سے میں نے فینسی ڈریس مقابلوں ميں حصہ لینا بند کردیا۔ اس کے بعد سکول میں ہونے والے تقریری مقابلوں اور ڈراموں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔ میرے خیال میں یہ سبھی اداکاری کے مختلف پہلو ہيں، تو میں ہمیشہ سے ہی اداکار بننا چاہتا تھا۔ جانے انجانے میں۔ س: تو ایسا نہيں ہے کہ آپ بڑے باپ کے بیٹے ہيں اس لیے فلم سٹار بننے والے ہيں، مطلب محنت کی ہے اور شروع سے شوق رہا ہے۔ ج: بڑے باپ کا بیٹا ہونے سے کچھ فرق نہيں پڑتا۔ س: تو کیا فلم میں اینٹری آسان نہيں ہوجاتی۔ ج: دیکھیے ہماری گلی میں ایک موچی ہے جو جوتے ٹھیک کرتا ہے۔ میں اس گلی میں پندرہ سال سے رہ رہا ہوں۔ دھیرے دھیرے اس کا بیٹا بھی اس کے ساتھ ساتھ بیٹھ بیٹھ کر یہ کام کرنا سیکھ گیا ہے کہ جوتے کیسے ٹھیک کیے جاتے ہيں۔ اگر آج مجھے سیکھنا ہو تو اس سے زیادہ وقت لگے گا اور زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔
میرے والد فلم ہدایت کار ہيں تو اس کا معمولی فائدہ تو ضرور ہوگا لیکن اگر میں اپنے اس میدان کو چھوڑ کر دوسرا کام کروں تو مشکل ضرور ہوگی۔ س: آپ کا بچپن مستی بھرا ہوا تھا ، کتنی ساری چیزوں کا شوق تھا آپ کو ج: مجھے بچن سے ڈانس کا بہت شوق تھا۔ س: تقریباً رقص آج کل فلموں ميں ایک ناگزیر شے ہوگيا ہے لیکن کیا میں یہ کہوں کہ خوبصورت چہرے کا فائدہ ہوتا ہے۔ چہرا تو بھگوان دیتا ہے لیکن جسم پر آپ نے اچھی خاصی محنت کی ہے۔ ج: کرنی پڑی۔ اس سے قبل جب میں معاون ہدایت کار تھا تو 96 کلو گرام کا ہوگيا تھا۔ مری کمر 36 انچ کی ہوگئی تھی۔ میں اور پاپا ایک ہی جینز پہننے لگے۔ تو اس کے بعد مجھے احساس ہوا تو میں نے کافی محنت کی اور پھر جسم پر دھیان دیا۔ محنت کرنی پڑتی ہے۔ س: پرینکا چوپڑا کے ساتھ کام کرنا کیسا لگا؟ ج: پرینکا چوپڑا ایک سینئر اداکارہ ہيں۔ مجھ سے تو کافی سینئر ہيں۔ پندرہ بیس یا اس سے زیادہ فلمیں کی ہوں گی۔ وہ تجربہ کار اداکارہ ہيں اور سٹار بھی ہیں۔ لیکن سیٹ پر انہوں نے کبھی اس کا احساس نہيں ہونے دیا۔ س: ایسا سب کا خیال ہے کہ آپ دونوں میں زبردست محبت ہے اور آگے کچھ بات بن سکتی ہے۔ ج: جب دو لوگ ایک ساتھ کام کرتے ہوں تو اور کام کے علاوہ کوئي ان میں دوستی ہوں تو یہاں سو طرح کی افواہيں شرورع ہوجاتی ہے۔ آپ نے جو کہا کہ یہ ان میں سے ایک افواہ ہوگی۔ س: پرینکا چوپڑا سے پہلے کیا کرینہ کپور اس فلم میں کام کرنے والی تھی۔ ج: اصل میں کرنیہ نے ہمارے ساتھ سات آٹھ دن کی شوٹنگ بھی کی تھی لیکن پھر انہوں نے طے کیا کہ وہ یہ فلم نہیں کرنا چاہتی اور پاپا کے ساتھ رضامندی سے کرینہ اس فلم سے الگ ہوگئیں۔
س: اگر آپ اداکار نہيں بنتے تو کیا بنتے۔ ج: مجھے کچھ اور اچھی طرح آتا ہی نہيں۔ میں اداکار ہی بنتا اور اگر نہیں بنتا تو فلم سے جڑا ہی کوئی بھی کام کرلیتا چاہے وہ اسپاٹ بوائے ہو یا لائٹ مین ہو۔ س: اچھا یہ بتائیں کے بالی وڈ میں ایسی کون اداکارہ ہیں جس کے ساتھ کام کرنا آپ سب سے زیادہ پسند کریں گے۔ ج: کرینہ کپور، بپاشا باسو اور ایشوریہ رائے۔ س: آپ کا پسندیدہ اداکار کون ہے۔ ج: شاہ رخ خان۔ وہ لوگوں کو پوری طرح محظوظ کرتے ہيں۔ میرے خیال میں ان سے بہتر محظوظ کرانے والا بالی وڈ میں کوئي نہیں ہے۔ ميں انہيں بہت اچھی طرح سے جانتا ہوں اور میرے پاپا ہی نے شاہ رخ خان کو سب سے پہلے سائن کیا تھا۔ ایک پرانا اور جذباتی رشتہ ہے ہمارا اور ان کا۔ س: آپ کے خوابوں کی شہزادی کیسے ہوگی۔ ج: خوابوں کی شہزادی ۔۔۔ اچھی ہوگی۔ یقین کریں یا نہيں کریں لیکن میں نے کبھی اس کے بارے میں نہيں سوچا کہ کبھی کسی سے ملاقات ہوگی ایک بہتر سے رشتہ ہوگا عجیب سی امنگ ہوگی۔ اپنے آپ ميں وہ فورا میری ہم سفر بن جائے گی۔ س: آنے والے فلمیں کس طرح کی ہوں گی۔ ج: اگر وقت کو ماضی میں لے جایا جائے تو میں مغل اعظم جیسی فلمیں بننا چاہوں گا یہ فلم مجھے بہت پسند ہے۔ |
اسی بارے میں ’بچپن سے ہی کھیلنے کا شوق تھا‘18 May, 2008 | فن فنکار ’فلموں میں کبھی دلچسپی نہیں تھی‘ 16 April, 2008 | فن فنکار ’اس لمحے کا پورا مزا لے رہی ہوں‘ 03 February, 2008 | فن فنکار ’دھرمندر پر کوئی بھی مر مِٹتی‘02 December, 2007 | فن فنکار ’جدوجہد کے بعد کامیابی ملی ‘25 November, 2007 | فن فنکار ’بالی وڈ کی ایک سنجیدہ آواز‘18 November, 2007 | فن فنکار ’جو کر رہی ہوں اس سے مطمئن ہوں‘14 October, 2007 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||