’اولمپکس کا تعلق چین سے نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ وہ تبتیوں کے ساتھ پوری ہمدردی رکھتے ہیں تاہم وہ سترہ اپریل کو ہونے والی اولمپک کھیلوں کی مشعل ریلے میں ضرور حصہ لیں گے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق عامر خان نے یہ بیان اپنی ویب سائٹ پر شائع کیے گئے بلاگ میں لکھا ہے جس میں ان کے مداحوں نے ان سے اس دوڑ میں حصہ نہ لینے کو کہا تھا۔ عامر خان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب تبت معاملے پر ہی بھارتی فٹبال ٹیم کے کپتان بھائی چنگ بھوٹیا نے نجی وجوہات کی بناء پر اولمپک مشعل کی دوڑ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم عامر خان کا کہنا ہے کہ اولمپک کھیل چین سے تعلق نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے’ جب میں سترہ اپریل کو مشعل کے ساتھ دوڑں گا تو وہ چین کی حمایت میں نہیں ہوگا بلکہ یہ تمام دعاؤں کے ساتھ ان تبتیوں کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے ان لوگوں کے لیے ہوگا جو انسانی حقوق کی خلاف ووزی سے متاثر ہوئے ہیں‘۔ ہندوستانی اولمپک تنظیم نے سابق پولیس افسر ہلکار کرن بیدی اور ٹینس کھلاڑی ليانڈر پیس جیسی شخصیات کو بھی ریلے میں حصہ لینے کے لیے دعوت دی ہے۔ | اسی بارے میں اولمپک مشعل اٹھانے سے انکار01 April, 2008 | کھیل اولمپک مشعل کا شانداراستقبال31 March, 2008 | کھیل اولمپک مشعل چینی حکام کےسپرد30 March, 2008 | کھیل اولمپک بائیکاٹ کی اپیل مسترد29 March, 2008 | کھیل اولمپک مشعل: کڑے حفاظتی انتظام28 March, 2008 | کھیل اولمپک مشعل روشن کر دی گئی24 March, 2008 | کھیل اولمپک مشعل پاکستان آئےگی11 February, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||