BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 03 March, 2008, 04:48 GMT 09:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نائن الیون پر شک، تنقید کا سامنا
پہلی بھی جہاز عمارتوں سے ٹکراتے رہے لیکن ٹون ٹاؤر کی طرح کوئی عمارت نہ گری: ماریون کوٹلرڈ
اس سال بہترین اداکارہ کا آسکر جیتنے والی ماریون کوٹلرڈ کو نائن الیون واقعہ پر شکوک کا اظہار کرنےوالے انٹریو کے انٹرنیٹ پر عام ہونے کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔

فرانسیسی نژاد اداکارہ ماریون ٹلرڈ نے یہ انٹریو ایک سال قبل ایک فرانسیسی ٹی وی کو دیا تھا جس میں وہ نیویارک کے ٹِون ٹاورز پر حملوں کی سچائی کے بارے میں شکوک کا اظہار کر رہی ہیں۔

بتیس سالہ اداکارہ کہہ رہی ہیں کہ گیارہ ستمبر کے بارے میں کئی لحاظ سے لوگوں کو جھوٹ بتایا گیا۔

پیرس پریمئر نامی چینل کو دیےگئے انٹرویو میں ماریون کوٹلرڈ اپنی باتوں میں یا تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہیں کہ امریکہ نے ٹون ٹاورز کو جدید بنانے پر اٹھنے والے لاگت سے بچنے کے لیے اس کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔

ماریون کوٹلرڈ کہتی ہیں کہ اس سے پہلے بھی طیارے بلند عمارتوں کے ساتھ ٹکراتے رہے ہیں لیکن کوئی عمارت اس طرح تباہ نہیں ہو ئی جیسا کہ ٹون ٹاورز کے ساتھ ہوا۔

ماریون کوٹلرڈ کہتی ہیں کہ سپین میں جب ایک طیارہ ایک بلند عمارت سے ٹکرایا تو چوبیس گھنٹے تک اس عمارت میں آگ لگی رہی لیکن پھر بھی عمارت نہ گری جبکہ نیویارک میں تو یہ صرف چند منٹ میں ہو گیا۔

ماریون کوٹلرڈ نے انسان کے چاند پر پہنچنے پر شکوک کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ’کیا واقعی انسان چاند پر پہنچا تھا۔ میں نے اس بارے میں کئی ڈاکومینٹری فلمیں دیکھ چکی ہوں۔ یہ جو کچھ بتاتے ہیں مجھے اس پر یقین نہیں ہے۔‘

اسی بارے میں
آسکر کی فروخت روکنے کی کوشش
02 September, 2007 | فن فنکار
آسکرنامزدگی، عدالت میں
29 September, 2007 | فن فنکار
گولڈن گلوب کی تقریب منسوخ
08 January, 2008 | فن فنکار
اس سال آسکرز کون جیتے گا؟
22 February, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد