ارشد، بپاشا’نسلی امتیاز کا نشانہ‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ کے دو اداکاروں کا کہنا ہے کہ مغربی لندن میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں نسلی امتیاز کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایک کار میں سوار سفید فام افراد کی جانب سے لندن کے علاقے ساؤتھ آل میں فلم ’دھن دھنادھن گول‘ کی شوٹنگ کے دوران بالی وڈ اداکارہ بپاشو باسو اور اداکار ارشد وارثی پر قابل اعتراض جملے کسے گئے۔ ارشد وارثی نے بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو مئی میں پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا: ’مجھے بہت دکھ ہوا۔ میں ان چیزوں کا عادی نہیں ہوں‘۔ ساؤتھ آل کے علاقے میں 60 اور 70 کی دہائیوں کے دوران نسلی امتیاز کے متعدد واقعات پیش آئے تاہم کمیونٹی رہنماؤں کے مطابق اب اس قسم کے واقعات شاذو نادر ہی پیش آتے ہیں۔ ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ اس واقعہ سے انہیں اور ان کے ساتھی اداکاروں کو دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا: ’ایک کار میں سوار کئی گورے لڑکوں نے ہمیں دیکھتے ہی بغیر رکے غصے میں بولنا شروع کردیا۔ میرے ساتھ پہلی دفعہ اس قسم کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے‘۔
جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت فلم ’گول‘ کا یونٹ گلاسی جنکشن کے قریب ایک سین کی ریکارڈنگ میں مصروف تھا۔ یہ علاقہ انڈین ساخت کے شراب خانوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس فلم کے سیٹ پر ارشد کے ہمراہ بالی وڈ اداکار جان ابراہم بھی تھے۔ یہ فلم جمعہ کو برطانیہ میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جب آپ لندن آتے ہیں اور شوٹنگ کر رہے ہوتے ہیں تو یہی وہ آخری چیز ہے جس کی آپ توقع کرتے ہیں۔‘ بالی وڈ کے دو اداکاروں کے ساتھ نسلی امتیاز برتے جانے پر ساؤتھ ہال کی مقامی آبادی نے غصے کا اظہار کیا ہے۔ انیس سالہ طالبہ پریتی جوہل کا کہنا تھا کہ ’یہ نفرت انگیز ہے۔ انتہائی نفرت انگیز‘۔ برطانیہ میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب بالی وڈ کے کسی اداکار پر طنزیہ فقرے کسے گئے ہوں۔ برطانوی ٹی وی ’چینل فور‘ کے ایک پروگرام ’بگ برادر‘ کے دوران بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی پر بھی ان کی ساتھی اداکارہ جیڈ گوڈی نے طنزیہ جملے کسے تھے۔ |
اسی بارے میں شلپا برطانوی پارلیمان میں17 January, 2007 | فن فنکار شلپا:نسل پرستی کا شکار نہیں ہوئی19 January, 2007 | فن فنکار بالی وڈ گپ شپ01 December, 2004 | فن فنکار ’بالی وڈ میں کاؤچ کاسٹنگ ہوتی ہے‘04 July, 2005 | فن فنکار بالی وڈ میں سٹارز فلم ساز24 October, 2007 | فن فنکار بالی وڈ ستارے اور کرکٹ کا بگ برادر19 April, 2005 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||