ہیری پوٹر: 11 ملین کاپیاں بک گئیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہیری پوٹر کی ساتویں اور آخری کتاب نے بحرِاوقیانوس کے دونوں جانب فروخت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ پہلے چوبیس گھنٹوں میں کتاب کی گیارہ ملین کاپیاں بک چکی تھیں۔ ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہیلوز کی برطانیہ میں 2.7 ملین جبکہ امریکہ میں 8.3 ملین کاپیاں بک چکی ہیں۔ اس سے پہلے بھی چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ کاپیاں فروخت کرنے کا ہیری پوٹر سیریز کے پاس تھا۔ سن دو ہزار پانچ میں ہیری پوٹر کے چھٹے ناول کی ایک دن میں نو ملین کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔ جے کے راؤلنگ کی نئی کتاب نوے ملکوں میں ایک ساتھ شائع ہوئی ہے۔
کتاب کے برطانیہ میں پبلیشر بلومزبری کا کہنا ہے کہ ہیری پوٹر کی ساتویں اور آخری کتاب کے بارے میں پڑھنے والوں کی رائے بڑی مثبت ہے۔ ساتویں ناول کے آنے سے پہلے ہیری پوٹر کی کتابوں کی کل فروخت 325 ملین سے تجاوز کر چکی تھی۔ امریکہ میں کتاب کے پبلیشر سکولیسٹک کے مطابق ہیری پوٹر اور ڈیتھلی ہیلوز کی 12 ملین کاپیاں شائع کی گئی ہیں جبکہ اس سے پہلے کی چھٹے ناول ہیری پوٹر اینڈ دی ہالف بلڈ پرنس کی 10.8 ملین کاپیاں شائع کی گئی تھیں۔ |
اسی بارے میں ہیری پوٹر کا جادو چل گیا17 July, 2007 | فن فنکار ہیری پوٹر کی مصنفہ غمگین06 July, 2007 | فن فنکار امریکہ میں ہیری پوٹر کا جادو08 January, 2006 | فن فنکار ’رولنگ کی یک طرفہ شہرت‘ 31 July, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||