برائن لارا کو کاسٹ کرنے کی کوشش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی فلم ساز انوج سکسینہ ان کوششوں میں مصروف ہیں کہ دنیا کے ممتاز بلے باز برائن لارا ان کی نئی فلم ’دولہا مل گیا‘ میں بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کریں۔ اس ضمن میں انوج سکسینہ کے پروڈکشن ہاؤس اور لارا کے اسسٹنٹ کے درمیان گفتگو جاری ہے۔ ممبئی میں موجود سکسینہ کے ذاتی معاون پرشانت گولیچہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی وہ اس سلسلہ میں کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ ابھی لارا کے ساتھ بات چیت مکمل نہیں ہوئی ہے۔ فلم ’دولہا مل گیا‘ ایک رومانوی مزاحیہ فلم ہے جس میں شاہ رخ کے مدِ مقابل سابق ملکۂ کائنات سشمیتا سین ہیروئین ہیں۔ فلم میں فردین خان اور نئی اداکارہ اشیتا شرما بھی ہیں۔ تینوں اداکار اس وقت ویسٹ انڈیز میں شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اب ان کے ساتھ شاہ رخ بھی وہاں پہنچیں گے۔ اگر لارا اس فلم میں کام کرنے پر رضامند ہو جاتے ہیں تو ٹرینیڈاد اور ٹوباگو شہر میں فلم کی شوٹنگ مزید تین ہفتے تک جاری رہے گی۔ مسٹر پرشانت کا کہنا ہے کہ چالیس فیصد فلم کی شوٹنگ ممبئی میں ہو چکی ہے اور بقیہ شوٹنگ ویسٹ انڈیز میں ہو گی۔
فلمساز اس فلم کی شوٹنگ مکمل کر کے اسے عالمی کرکٹ کپ کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کرنا چاہتے تھے لیکن شوٹنگ تاخیر کا شکار ہو گئی۔ فلمی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ فلم کرکٹ سے متعلق ہے اور اسی لیے اب لارا کو بطور مہمان اداکار فلم میں شامل کیا جا رہا ہے۔ بالی وُڈ فلموں میں اب ہالی وُڈ کے اداکاروں کے علاوہ کسی نہ کسی شعبہ کے ستاروں کو لینے کا رُجہان بڑھ رہا ہے۔ حال ہی میں فلمساز فیروز نڈیاڈ والا نے اپنی فلم ’فول اینڈ فائنل‘ میں باکسنگ کنگ مائیک ٹائسن کو سائن کیا ہے۔ وہ فلمی ستاروں کے ساتھ رقص کریں گے۔ فلم چونکہ باکسنگ پر مبنی ہے اس لیے فلم کے تشہیری البم میں ٹائسن کا رقص ناظرین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے لیا گیا ہے۔ بالی وڈ میں اب فلموں کی تشہیر کے انداز بدل گئے ہیں۔ پہلے صرف پوسٹرز پر فلم ستاروں کی تصاویر اور چند چٹپٹے مکالمے ہوتے تھے۔ اس کے بعد یہ سلسلہ کچھ آگے بڑھا اور ریڈیو پو فلم کی تشہیر ہونے لگی۔ پھر ٹی وی چینل اور اخبارات میں فلم کی تصاویر اور اداکاروں کے انٹرویو کا دور چلا اور اب فلم کی تشہیر ایک نئی انداز میں کی جا رہی ہے یعنی فلم کی تشہیر کے لیے ایک البم جس میں کسی آئٹم گرل اور فلم کے اداکاروں کا رقص۔ فلم ’ کال‘ میں حالانکہ شاہ رخ یا ملائکہ ارورہ خان نہیں تھے لیکن وہ فلم کی تشہیر کے لیے بنائے گئے البم کا حصہ تھے۔ اکثر یہ البم فلم کے آغاز یا فلم کے آخر میں آپ کو پردے پر دکھایا جاتا ہے لیکن کبھی کبھی صرف فلم کی تشہیر کے لیے اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ |
اسی بارے میں شاہ رخ کی فلم، خریداروں کی قطار25 April, 2007 | فن فنکار ’شاہ رخ بھی موم ہو گئے‘04 April, 2007 | فن فنکار شاہ رخ خان بنائیں گے کروڑ پتی22 January, 2007 | فن فنکار شاہ رخ’میٹھی کتاب‘لکھیں گے22 June, 2005 | فن فنکار امیتابھ بچن اور شاہ رخ نمبر ون02 December, 2003 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||