چرنجیوی سیاست میں جائیں گے؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آندھراپردیش کی تلگو فلم انڈسٹری ہندوستان میں بالی ووڈ کے بعد دوسری سب سے بڑی ترقی یافتہ فلمی صنعت ہے اور مشہور و مقبول اداکار چرنجیوی اس صنعت کے بے تاج بادشاہ ہیں۔ دیوانگی کی حد تک فلموں اور فلمی ستاروں کو پسند کرنے والی اس ریاست میں چرنجیوی کی کسی فلم کی ریلیز سے بڑھ کر کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوسکتا۔ ان کی ہر نئی ریلیز باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرتی ہے لیکن آئندہ ہفتہ ریلیز ہونے والی نئی فلم ’اسٹالن‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ پہلی تلگو فلم ہوگی جس کے 400 پرنٹ ایک ساتھ ریلیز کیئے جائیں گے۔ اس فلم کے لیئے ان کے مداح کس قدر بے چینی سے انتظار کررہے ہیں اس کا اندازہ اس وقت ہوا جبکہ ساحلی شہر وشاکھاپٹنم میں اس اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیئے لگ بھگ 50 ہزار لوگوں کا مجمع امڈ پڑا جسے کنٹرول کرنا پولیس کے لیئے ناممکن ہوگیا تھا۔ بالآخر خود چرنجیوی کو عوام سے ڈسپلن کی برقراری کی اپیل کرنی پڑی۔ چرنجیوی تلگو فلمی صنعت میں میگا اسٹار کے نام سے مشہور ہیں اور انہیں سب سے مہنگے اداکار کی حیثیت حاصل ہے۔ وہ ایک فلم کے لیئے کئی کروڑ روپے کی فیس لیتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ فلم اداکار سے سیاستدان بن جانے والے این ٹی راما راو کے بعد چرنجیوی تلگو فلموں کے سب سے بڑے اسٹار ہیں۔ اس تناظر میں یہ قیاس آرائیاں فطری ہیں کہ کیا این ٹی آر کی طرح چرنجیوی بھی سیاست میں جائیں گے؟ یہ سوال اس لیئے بھی سر اٹھاتا رہتا ہے کہ چرنجیوی کی ہر فلم میں کوئی نہ کوئی سیاسی یا سماجی پیام ضرور ہوتا ہے۔
فلم سٹالن کے بارے میں بھی یہی کہا جارہا ہے کہ اس میں ضرورت مندوں کی مدد، غریبوں کی خدمت سے لے کر حب الوطنی تک کئی طرح کے پیامات دیئے گئے ہیں۔ خود چرنجیوی نے اپنے پرستاروں سے کہا ہے کہ وہ یہ فلم صرف تفریح کے لیئے نہیں بلکہ کچھ پیام کے لیئے دیکھیں۔ فلم کی کہانی کو سختی کے ساتھ راز میں رکھا جارہا ہے اور صرف اتنا کہا جارہا ہے کہ یہ فلم کارگل کی جنگ کے پس منظر میں بنائی گئی ہے اور سٹالن کا کردار بہت ہی غیر معمولی ہے۔ چرنجیوی کا کہنا تھا ’سٹالن مشہور روسی سوشلسٹ شخصیت اور ایک مصلح کا نام تھا اس لیئے ہم نے اس فلم کو سٹالن کا نام دیا ہے لیکن یہ روسی لیڈر کی کہانی نہیں‘۔ چرنجیوی کے مستقبل ککے بارے میں اس لیئے بھی قیاس آرائیاں ہوتی رہتی ہیں کہ ان کا چیریٹیبل ٹرسٹ کئی شعبوں میں اہم سماجی خدمات انجام دے رہا ہے جس میں آنکھوں کا عطیہ اور خون کا عطیہ دینے جیسے کام بھی شامل ہیں اور ان خدمات کے اعتراف میں چرنجیوی کو پدم شری اور پدما بھوشن کے اعزازات مل چکے ہیں۔ |
اسی بارے میں ضمنی انتخابات میں سنیل دت کی بیٹی 19 November, 2005 | انڈیا سنیل دت الیکشن میں تُرپ کے پتے21 April, 2004 | انڈیا راجشیکر رّڈی وزیراعلی نامزد12 May, 2004 | انڈیا بھارت: ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ جاری26 April, 2004 | انڈیا انتخابی تشدد میں 8 ہلاک، 70 زخمی26 April, 2004 | انڈیا بھارتی انتخابات: نئی ریاستوں کا پیش خیمہ؟13 April, 2004 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||