انڈین فلموں کی نمائش کی دوڑ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی فلموں کی نمائش کے حوالے سے پاکستان کے ثقافتی مرکز لاہور کا موسم کافی گرم ہو گیا ہے۔ انڈین فلم تاج محل کی اٹھائیس اپریل کو ریلیز کی تیاریاں زور شور سے جاری تھیں کہ اچانک فلم ’مغلِ اعظم‘ کے تقسیم کاروں نے اس فلم کو ’تاج محل‘ سے بھی پہلے ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔ اب مغل اعظم تئیس اپریل کو ریلیز کی جا رہی ہے جبکہ بائیس اپریل کو شام چھ بجے لاہور کے گلستان سنیما میں اس کا پریمیئر شو ہوگا۔ فلم مغل اعظم کے ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی والا نے جمعہ کوگلستان سنیما میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ’ ہم نے مغل اعظم اگرچہ دو جون کو ریلیز کرنے کا اعلان کر رکھا تھا مگر فلم کے پروڈیوسر اکبر آصف کی خواہش تھی کہ ان کی فلم پاکستان میں ریلیز ہونے والی پہلی بھارتی فلم ہو۔ چنانچہ ان کی خواہش کے احترام میں ہم نے ہنگامی بنیادوں پر اس کی ریلیز کی تیاریاں کیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ’اب یہ فلم تئیس اپریل کوگلستان سینما میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ اس وقت ہمارے پاس صرف ایک پرنٹ ہے اس لیے فی الحال اس کی نمائش صرف ایک سنیما پر ہی ممکن ہے۔ باقی پرنٹ مئی کے آخر میں ملیں گے اس لیئے ملک کے باقی سینماگھروں میں یہ فلم دو جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی‘۔ یاد رہے کہ یہ وہی ایک پرنٹ ہے جو اکبر آصف نے صدر پرویز مشرف کو تحفے میں دیا تھا۔
ندیم مانڈوی والا نے کہا کہ مغلِ اعظم چوبیس سال کے بعد پہلی بھارتی فلم ہو گی جو پاکستان میں ریلیز ہو رہی ہے۔ اس سے قبل بھارتی فلم ’نورجہاں‘ انیس سو اکیاسی میں اور’ کشش‘ انیس سو بیاسی میں ریلیز ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار فلم کے پریمیئر میں شرکت کے لیے آنا چاہتے تھے مگر ناسازئی طبع کے باعث نہیں آسکے۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھارت میں چند برس قبل اس فلم کو رنگین بنایا گیا تو ایک گانا چھوڑ دیا گیا مگر جو پرنٹ ان کے پاس ہے اس میں وہ گانا بھی شامل ہے۔ گلستان سینما کو ’مغلِ اعظم‘ کی نمائش کے حوالے سے خصوصی طور پر سجایا گیا ہے اور اس سلسلے میں معروف سیٹ ڈیزائنر تنویر فاطمہ رحمان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ تنویر فاطمہ نے سنیما کی عمارت اور اس کے صحن کو کچھ اس طرح سجایا ہے کہ وہاں پہنچ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم آج کے دور میں نہیں بلکہ مغلیہ عہد میں چلے گئے ہوں۔ | اسی بارے میں فلم تاج محل اٹھائیس اپریل سے16 April, 2006 | فن فنکار مغل اعظم کی نمائش دو جون سے31 March, 2006 | فن فنکار اور اب ’مغل اعظم‘ اور ’تاج محل‘08 February, 2006 | فن فنکار نورجہاں کی پوتی کی فلم تاج محل18 November, 2005 | فن فنکار مغلِ اعظم: درخواست زیر غور 11 May, 2005 | فن فنکار بالی وڈ: پرانی فلمیں رنگین ہونگی06 August, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||