فلم فیسٹیول کارٹون تنازعہ کا شکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایرانی فلم ڈائریکٹر مجید مجیدی نے ڈنمارک میں متنازعہ کارٹونوں کی اشاعت پر احتجاج کے طور پر وہاں ہونے والے فلم فیسٹیول میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت سے انکار کرنے کا ان کا مقصد یہ ہے کہ مذہبی اعتقادات یا شخصیات کی توہین پر وہ اپنا احتجاج ظاہر کرسکیں۔ انہوں نے کہا ’آپ کے ملک کے ایک اخبار نے تمام مسلم دنیا کی توہین کی ہے اور مقدس اعتقادات کی تضحیک کرکے تمام حدوں کو پار کیا گیا ہے‘۔ ’نیٹ فلم فیسٹیول‘ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ انہیں مجید مجیدی کے فیصلے پر دکھ ہے۔ فیسٹیول ڈائریکٹر کم فوس کا کہنا ہے کہ اس تقریب کا مقصد دنیا کی مختلف ثقافتوں کے درمیان رواداری پیدا کرنا ہے۔ مجید مجیدی کی 2005 کی فلم ’دی ویلو ٹری‘ ڈنمارک کے اس سب سے بڑے فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیئے پیش کی جانی تھی جو اس ماہ کے اواخر میں منعقد کیا جائے گا۔ اب اس فلم کی جگہ ایک اور ایرانی فلم ’فری بوز‘ کو منتخب کیا گیا ہے۔ ستمبر 2005 میں ڈنمارک کے اخبار میں شائع ہونے والے متنازعہ کارٹونوں پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا اور رد عمل کے طور پر کئی عرب ممالک نے ڈنمارک کی اشیا کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ |
اسی بارے میں آسکر نامزدگی پر خوش ستارے01 February, 2006 | فن فنکار آسکر: ووٹوں کی گنتی شروع 01 March, 2006 | فن فنکار فلم کے مقابلے میں فلم بنائیں: ابو اسد05 March, 2006 | فن فنکار آشوتوش آسکر کے ووٹنگ ممبر23 February, 2005 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||