BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 September, 2005, 17:59 GMT 22:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مسلمان کس بات پر ہنستے ہیں؟
ایلبرٹ بروکس
فِلم میں مذہب کو موضوع نہیں بنایا
اداکار ایلبرٹ بروکس نے کہا ہے کہ سونی نے ان کی مزاحیہ فِلم ’مسلم‘ نام کی وجہ سے ریلیز نہیں کی۔

بروکس نے کہا ہے کہ سونی کے انکار کے بعد انہیں اپنی فِلم کے لیے نیا تقسیم کار تلاش کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ سونی نے کسی ممکنہ رد عمل سے ڈرتے ہوئے اس فِلم کو تقسیم کرنے سے انکار کیا ہے۔

’مسلم‘ کو اب جنوری میں وارنر انڈیپنڈنٹ جاری کرے گا۔

بروکس نے کہا ان کی فلم مسلمانوں کے بارے میں امریکیوں کی کم علمی پر مبنی ہے اور اس میں مذہب کو موضوع نہیں بنایاگیا۔

انہوں نے کہا کہ فِلم میں امریکی حکومت کی طرف سے یہ جاننے کے لیے انہیں بھارت اور پاکستان بھیجا جاتا ہے کہ مسلمانوں کو کس بات پر ہنسی آتی ہے۔

سونی کا کہنا ہے کہ انہوں نے نام کی وجہ سے فلم کو نشر کرنے سے انکار نہیں کیا اور بروکس مصنوعی تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سونی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم نے بروکس کی فِلم سے اسی بنیاد پر انکار کیا ہے جس پر ہم نے فارن ہائٹ 11/9 کو قبول نہیں کیا تھا۔‘ انہوں نے کہا کہ ایسا کسی کے ڈر سے یا کسی کو نوازنے کے لیے نہیں کیا گیا۔

فلم کے مصنف اور ہدایتکار بروکس جنہوں نے فِلم میں اداکاری بھی کی ہے کہا ہے کہ ہالی وڈ میں خوف کی فضا میں کام ہو رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد