اب سونی بھی گانوں کےساتھ آن لائن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سونی کمپنی نے انٹرنیٹ کے ذریعے میوزک کی فروخت شروع کردی ہے اور اب وہ بھی میوزک کی اس نئی آن لائن مارکیٹ میں شامل ہوگئی ہے۔ کمپنی نےاپنی نئ سائٹ ’سونی کنیکٹ‘ پانچ لاکھ گانوں کے ساتھ لانچ کردی ہے اور موسیقی کے شوقین تقریباً ایک ڈالر ادا کر کے ایک گانا ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔ ایپل کمپنی نے، جس نے سب سے پہلے اس کاروبار کا آ غاز ایک سال پہلے کیا تھا، اپنے ڈیجیٹل پلیر’ آئی پاڈ‘ کی فروخت میں زبردست اضافہ کر چکی ہے۔ سونی کمپنی کا اندازہ ہے کہ ڈیجیٹل میوزک کی فروخت کے ذریعے اس کےانٹرنیٹ سے متعلق مصنوعات کی فروخت بڑھےگی- کمپنی کے ترجمان مارک آراکی نے کہا کہ ایپل کمپنی نئ مارکیٹ پیدا کرکے انٹرنیٹ صنعت کو فروغ دیا ہے اور سونی کمپنی کو یقین ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے موسیقی بیچنے کا کاروبار مزید فروغ پاۓ گا۔ اور موسیقی کے شوقین اپنی پسند کے گانے با آسانی ڈاون لوڈ کر سکیں گے۔ سونی کمپنی کی نئ سائٹ سونی کنیکٹ کی ساری البمز تقریباً دس ڈالر کے عوض دستیاب ہوں گی۔ سونیکنیکٹ پر گانے اے ٹی سی آر فارمیٹ3 پر ڈاون لوڈ کیے جا سکیں گے ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||