BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 26 August, 2004, 19:03 GMT 00:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’نسل پرستانہ دستاویزی فلم‘
فلم
فلم میں بریڈ فورڈ کو تناظر بنایا گیا ہے
نسلی تشدد کو ہوا دینے کے خدشے کے باعث دکھائی نہ جانے والی دستاویزی فلم جمعرات کوبرطانوی ٹی وی پر دکھائی گئی ہے۔

’ایج آف دی سٹی‘ نامی یہ دستاویزی 20 مئی کو چینل فور سے نشر کی جانے والی تھی تاہم پولیس نے اس وقت اس خدشے کا اظہار کیا کہ اس کے نشر ہونے سے نسلی تشدد بھڑک سکتا ہے جس کی وجہ سے محض چند گھنٹے پہلے اس فلم کا نشر کیا جانا روک دیا گیا۔

اس دستاویزی فلم کی کہانی یہ دعویٰ کرتی ہے کہ بریڈفورڈ کے ایشیائی مرد سفید فام لڑکیوں یہاں تک کہ گیارہ سالہ بچیوں کو بھی نشے اور جنسی بے راہروی کی لت ڈالنے کا باعث بن رہے ہیں۔

دائیں بازو کی نسل پرست سیاسی جماعت، برٹش نیشنل پارٹی (بی این پی) نے اس دستاویز پر انتخابی مہم استوار کی تھی اور اسے توقع تھی کہ یہ مقامی یورپی انتخابات سے قبل نشر ہو گی۔

اس دستاویزی فلم کو نشر نہ کرنے کی پہلی درخواست یارک شائر پولیس نے کی تھی کیونکہ اسے خدشہ تھا کہ اس سے بریڈ فورڈ میں نسلی تشدد بھڑک اٹھے گا۔

چینل فور کے لیے دستاویزی فلموں کے شعبے کے سربراہ پیٹر ڈیل کا کہنا ہے کہ ’ایج آف دی سٹی‘ ایک اہم فلم ہے اور مکمل تحقیق کے بعد عمدہ طریقے بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم سمجھتے ہیں یہ فلم بریڈ فورڈ میں سوشل سروس کے کام کے بارے ایسی متاثر کن تفصیل فراہم کرتی ہے جسے پیش کرنے میں انتہائی مہارت اور مناسب ترین انداز اختیار کیا گیا ہے اور اس فلم کا نشر کیا جانا مفادِ عامہ میں ہے‘۔

جب کہ یارک شائر پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس فلم کا نشر نہ کیا جانا کسی بھی طرح سنسرشپ کے زمرے میں نہیں آتا۔

اس فلم کے بارے میں الزام تھا کہ اس میں دکھایا گیا ہے کہ پہلے تو سوشل سروس میں کام کرنے والے ایشیائی مرد سفید فام لڑکیوں پر تحائف کی بارش کرتے ہیں اور پھر انہیں ہیروئین اور کریک جیسی منشیات دیتے ہیں۔

تاہم اس بارے میں پولیس اور بریڈ فورڈ کونسل کا کہنا تھا کہ انہوں نے دو سال تک ان الزامات کی تحقیق کی ہے اور اس نوع کے کسی منظم استحصال کی کوئی شہادت نہیں پائی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد