BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 June, 2004, 08:04 GMT 13:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مائیکل مور: بش کے بعد بلیئر پر فلم
مائیکل مور
فارن ہائٹ 11/9 کے ہدایتکار مائیکل مور
امریکہ کے متنازعہ فلمساز مائیکل مور نے کہا ہے کہ وہ صدر جارج بش کے خلاف دستاویزی فلم فارن ہائٹ 11/9 بنانے کے بعد اب برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے بارے میں فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مائیکل مور اپنی اس نئی فلم میں عراق میں ہونے والی جنگ کی حمایت میں ٹونی بلیئر کی طرف سے ادا کیے گئے کردار کا گہرا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کی نگاہ میں ٹونی بلیئر ’صدر بش کے مقابلے میں عراقی جنگ کے زیادہ ذمہ دار ہیں۔‘

خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے مائیکل مور نے کہا کہ ’بلیئر کو زیادہ سمجھ ہے۔ بلیئر بےوقوف نہیں ہیں۔ وہ اس شخص (صدر بش) سے کیوں ملے ہوئے ہیں؟‘

فارن ہائٹ 11/9 پچیس مئی کو امریکہ میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ یہ فلم اس برس ہونے والے کانز فلمی میلے میں پہلے ہی پام دوغ ایوارڈ حاصل کر چکی ہے۔

News image
مائیکل مور نے فلم کے لیے دکھی والدین سے انٹرویو بھی کیے

اس فلم میں عراقی جنگ کے علاوہ بش خاندان اور اسامہ بن لادن کے درمیان مبینہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

فلم فارن ہائٹ 11/9 میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر بش نے غیر مصدقہ معلومات اور خوف کے سبب امریکہ کو عراق مخالف جنگ میں دھکیلا۔

ڈزنی نامی فلم ڈسٹریبیوشن کمپنی نے فارن ہائٹ 11/9 کی تقسیم سے انکار کر دیا تھا جس میں گیارہ ستمبر کے واقعات پر صدر بش کے ردِ عمل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تاہم ڈزنی ہی کی ذیلی کمپنی میرامیکس نے دو دیگر کمپنیوں سے معاہدے کے بعد دستاویزی فلم فارن ہائٹ 11/9 ریلیز کر دی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد