BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 02 July, 2005, 12:17 GMT 17:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالی وڈ ستارے منشیات لیتے ہیں؟

فردین خان
اداکار فردین خان بھی کوکین رکھنے کے الزام میں گرفتار ہو چکے ہیں
ممبئی میں ایک فیشن ہاؤس کے ملازم کی گرفتاری اور پولیس حراست میں اس کےاقبالی بیان کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے کہ بالی وڈ کےستارے اور ماڈل منشیات کا استعمال کرتے ہیں ۔

ممبئی پولیس نے جب ایک فیشن ہاؤس کے مینجنگ ڈائریکٹر کو تفتیش کے لئے طلب کیا تو فلم انڈسٹری اور فیشن کی دنیا میں کھلبلی مچ گئی۔

کوکین سپلائی کرنے کےالزام میں پولیس نے ایلون سیکویرا اور اس کے بھائی جوئے کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس حراست میں پوچھ گچھ کے دوران کئی بڑی ہستیوں کے نام سامنے آئے لیکن معاملہ رفع دفع کر دیا گیا ۔

گزشتہ روز جب پولیس نے فیشن ہاؤس کے ایم ڈی کو تفتیش کے لئے طلب کر لیا تو معاملہ کی دبی چنگاری بھڑک اٹھی۔

پولیس میں ملزمان کے دیئے گئے بیان کے مطابق سرنج میں بھر کر کوکین دلی سے لائی جاتی تھی اور وہ اسے بولی وڈ کی کئی ہستیوں کو سپلائی کرتے تھے جن میں ایک نوجوان خوبصورت اداکار بھی شامل ہے۔

جسے اس سے پہلے بھی پولیس نے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ یہ کوکین ممبئی کے کئی پبوں میں بھی سپلائی کی جاتی ہے۔

بولی وڈ میں لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں کوئی کسی کا دوست نہیں ہے ۔زیادہ تر لوگ ظاہری طور پر تو ملتے ہیں لیکن اندر ہی اندر ہر کسی کا ایک دوسرے سے مقابلہ ہے ۔

اونچائی پر پہنچنے اور اس مقام کو قائم رکھنے کے لئے ذہنی تناؤ رہتا ہے ۔

ڈبل شفٹ میں کام کرنا پڑتا ہے طاقت اور دولت کا غرور بھی اس کی ایک وجہ ہے اس کے علاوہ نئی نسل فیشن کے طور پر بھی اسے اپناتی ہے۔

تاہم فلمساز ونود پانڈے اس بات سے متفق نہیں ہیں ان کا کہنا ہے ’آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ بالی وڈ کے زیادہ تر ستارے منشیات کا استعمال کرتے ہیں ۔

ٹیلی ویژن میں لوگ ڈبل شفٹ میں کام کرتے ہیں لیکن وہ منشیات نہیں لیتے ہاں جو لوگ منشیات لیتے ہیں ان میں ایسے لڑکے لڑکیاں شامل ہیں جو کالج کے زمانے سے اس کے عادی ہیں اور وہ اسے چھوڑ نہیں سکتے ہیں ۔

ممبئی سے باہر ایک ایکٹنگ انسٹی ٹیوٹ کی مثال دیتے ہوئےمسٹر پانڈے نے کہا کہ’ نئی نسل کے کئی بچے منشیات لیتے ہیں ۔اونچی سوسائٹی میں اب منشیات لینا فیشن بن چکا ہے لیکن یہ کہنا کہ بولی وڈ میں ایسا زیادہ ہوتا ہے یہ غلط ہے‘۔

ماہر نفسیات ساجد علی کے مطابق عام طور پر لوگ دو وجہ سے منشیات کا استعمال کرتے ہیں ایک تو اعلی سوسائٹی کا فیشن اور دوسرا اکیلے پن کا خوف۔

اداکار وجے راج کو دوبئی پولیس نے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اس سے قبل ایک بڑے تاجر اور بڑے سیاستداں کے بیٹے کی بھی دوبئی میں منشیات رکھنے کے معاملہ میں گرفتاری ہو چکی ہے ۔

اس سے قبل اداکار فردین خان بھی کوکین رکھنے کے الزام میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد