مافیا سے تعلق، نغمہ کی تردید | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلموں کی کامیابی کے لحاظ سے سال 2005 کی ابتدا تو کچھ خاص نہیں رہی ہے لیکن بالی ووڈ کے جگمگاتے ستارے اپنی ذاتی زندگی کے سبب خبروں میں ضرور ہیں۔ فلم اسٹار نغمہ پر مافیا ڈان داؤد ابراہیم کے ایک ساتھی ضمیر الدین عرف جمبو نے یہ الزام لگایا ہے کہ اس نے داؤد کے بھائی انیس کے کہنے پر نغمہ کو 10 لاکھ روپے دیے تھے۔ ضمیر الدین عرف جمبو نےگٹکا معاملے میں ممبئ پولیس کو ایک بیان میں یہ الزام عائد کیا ہے۔ نغمہ نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ اس معاملے میں شناخت کی غلطی کی بات بھی کہی جا رہی ہے اور یہ شک ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ نغمہ نام کی ایک نسبتاً کم مشہور اداکارہ اس میں ملوث رہی ہوں ۔ حقیقت جو بھی ہو نغمہ نے ایک ٹی وی چینل کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا ہے۔ نغمہ نے اپنے فلمی کريئر کی شروعات ’باغی ‘ فلم سے کی تھی اسکے بعد ’یلغار‘ جیسی فلموں سے ناکامی ملنے کے بعد نغمہ نے جنوب کی فلم انڈسٹری کا رخ کیا۔ جہاں انہیں کافی کامیابی اور شہرت حاصل ہوئی۔ اس سے پہلے نغمہ کا نام بھارتی فلم کرکٹر سورو گانگولی سے بھی جوڑا جا چکا ہے۔ ادھر’ مانسون ویڈنگ ‘ اور ’جنگل ‘ جیسی فلموں سے کامیابی حاصل کرنے والے اداکار ’وجے راز‘ کو دبئی ائیر پورٹ پر پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ وجے راز کو مبینہ طور پر منشیات رکھے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ فلم ’دیوانے ہوئے پاگل‘ کی شوٹنگ کے لئے وجے راز دبئی گئے تھے۔ گزشتہ دنوں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیااورانکی تلاشی لینے کے بعد پولیس نے بتایا کہ مسٹر راز کے سامان سے تقریبا 25 گرام گانجا برآمد کیا گيا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی بالی ووڈ اداکار کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہو اس سے قبل 60 اور 70 کی دہائی کے مشہور ہیرو فیروز خان کے بیٹے فردین خان کو منشیات رکھنے کے الزام میں ممبئ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||