صلاح الدین بی بی سی اردو ڈاٹ کام، دلی |  |
 |  وجے راج کو مون سون ویڈنگ میں متاثرکن کارکردگی سے شہرت ملی |
ہندی فلموں کے مشہور اداکار وجے راج دبئی سے رہا ہوکر ممبئی پہنچ گئے ہیں۔ انہیں اس ماہ کی تیرہ تاریخ کو منشیات رکھنے کے الزام میں دبئی ایئر پورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ممبئی پہنچنے کے بعد وجے راج سے صحافیوں نے بات کرنے ےکی کوشش کی لیکن اطلاعات کے مطابق انہوں میڈیا سے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کسی سے بھی ملنے سے انکار کردیا۔ دبئی کے حکام نے انہیں نو روز حراست میں رکھنے کے بعد منگل کی رات کو رہا کیا تھا۔ وجے راج، وکرم بھٹ کی ایک فلم ’دیوانے ہو گئے پاگل‘ کی شوٹنگ کے لیے دبئی گیے تھے۔ ایئر پورٹ پر انکے بیگ سے نشہ آور مادہ برآمد ہوا تھا۔ لیکن وجے نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مادہ ان کے بیگ میں کیسے آیا انہیں علم نہیں ہے۔ اپنی حراست کے بعد راج نے متحدہ عرب امارت کے اعلی افسران سے درخواست کی تھی کہ ان کے مقدمے پر ہمدردانہ طریقے سے غور کیا جائے۔ اس سلسلے میں انکے اہل خانہ نے ہندوستانی سفارت خانے سے بھی مدد مانگی تھی۔ وجے راج کو میرا نائر کی فلم ’مون سون ویڈنگ‘ میں بہترین کارکردگی کی بنا پر کافی شہرت ملی تھی۔ انہوں نے قومی انعام یافتہ فلم ’رگھو رومیو‘ اور ’جنگل‘ جیسی فلموں بھی اپنی ادا کاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ |