’ال چیپو‘ سے روابط، حکام کو میکسیکن اداکارہ کی تلاش

میکسیکو کی اداکارہ نے اکتوبر میں ہالی وڈ کے اداکار شین پین اور گسمان کے درمیان ایک ملاقات کروائی تھی، اس وقت ال چیپو، گمسان مفرور تھے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمیکسیکو کی اداکارہ نے اکتوبر میں ہالی وڈ کے اداکار شین پین اور گسمان کے درمیان ایک ملاقات کروائی تھی، اس وقت ال چیپو، گمسان مفرور تھے

میکسیکو میں سرکاری وکلا نے منشیات کے تاجر ’ال چیپو‘ گسمان کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے اداکارہ کیٹ ڈیل کیسٹیلو کا پتہ لگانے اور ان سے پوچھ گچھ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

میکسیکو کی اداکارہ نے اکتوبر میں ہالی وڈ کے اداکار شان پین اور گسمان کے درمیان ایک ملاقات کروائی تھی، اس وقت ال چیپو مفرور تھے۔

پراسکیوٹرز کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے اداکارہ کیسٹیلو نے گذشتہ برس اپنا شراب کا جو نیا کاروبار شروع کیا ہے اس کے لیے انھوں نے گسمان سے پیسے لیے ہوں۔

کیٹ ڈیل کیسٹیلو کے پاس امریکی شہریت بھی ہے اور آج کل وہ لاس اینجلس میں رہتی ہیں اور کسی بھی غلط کام میں ملوث ہونے سے انکار کرتی رہی ہیں۔

گسمان کی گرفتاری کے فوری بعد ہی انہیں اس بارے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا لیکن وہ میکسیکو کے سفارت خانے میں حاضر نہیں ہوئیں۔

گسمان کو آٹھ جنوری کو ان کی آبائی ریاست سنالوا کے ساحلی شہر لاس موچس سے گرفتار کیا گیا تھا اور میکسیکو کی حکومت انھیں امریکہ کے حوالے کرنے پر غور کر رہی ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنگسمان کو آٹھ جنوری کو ان کی آبائی ریاست سنالوا کے ساحلی شہر لاس موچس سے گرفتار کیا گیا تھا اور میکسیکو کی حکومت انھیں امریکہ کے حوالے کرنے پر غور کر رہی ہے

یہ نیا حکم بھی میکسیکو میں ہی ان پر لاگو ہوتا ہے اور اگر وہ اپنے آبائی ملک واپس آتی ہیں تو انہیں بطور عینی شاہد گرفتار کیا جا سکتا ہے اور اس بارے میں پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔

امریکہ میں ان کے وکیل ہیرالینڈ براؤن کا کہنا ہے کہ ’اگر ہمیں مناسب اور مستند معلومات فراہم کی جائیں‘ تو اداکارہ ڈیل کیسٹیلو حکام سے بات چيت کے لیے تیار ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی سے بات چیت میں انھوں نے کہا ’وہ کچھ بھی چھپا نہیں رہی ہیں، انہیں تلاش کرنا بھی مشکل نہیں ہے۔ ہر شخص کو معلوم ہے کہ ان کے وکیل ہیں اور تشہیری ایجنٹس بھی رکھتی ہیں۔‘

بدھ کے روز کیٹ ڈیل کیسٹیلو نے میکسیکو میں اپنی گرفتاری روکنے کے لیے ایک خاص حکم حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

میکسیکو کے پراسیکوٹرز اریلائی گومیز کا کہنا ہے کہ اس بارے میں وہ ان کے حق کا اور اصول احترام کرتے ہیں کہ جب تک جرم ثابت نہ ہو انسان بے قصور ہوتا ہے۔

58 سالہ گسمان کو آٹھ جنوری کو ان کی آبائی ریاست سنالوا کے ساحلی شہر لاس موچس سے گرفتار کیا گیا تھا اور میکسیکو کی حکومت انھیں امریکہ کے حوالے کرنے پر غور کر رہی ہے۔

اٹارنی جنرل نے اریلائی گومیز نے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکار گزمین کے وکیل کا تعاقب کر تے ہوئے شان پین اور ڈیل کیسٹیلو تک پہنچے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناٹارنی جنرل نے اریلائی گومیز نے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکار گزمین کے وکیل کا تعاقب کر تے ہوئے شان پین اور ڈیل کیسٹیلو تک پہنچے

اداکارہ کیسٹیلو نے گذشتہ برس اکتوبر میں منشیات کے تنظیموں کی کارٹیل ’سینالوا‘ کے سربراہ گسمان اور ہالی وڈ کے اداکار شان پین کے درمیان ملاقات طے کرائی تھی۔

ڈیل کیسٹیلو اور گسمان کے درمیان دسیوں بار پیغامات کے تبادلے ہوئے جس کے بعد کیسٹیلو اور پین نے شمالی میکسیکو میں ان سے ملاقات کی۔

شان پین نے ان کا رولنگ سٹون نامی رسالے کے لیے انٹرویو کیا تھا۔ اس ملاقات کے وقت ال چیپو گسمان مفرور تھے۔

اداکارہ کیسٹیلو اور گسمان کے درمیان رابطے کے ذریعے ہی میسیکو کی پولیس ان تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

موبائل فون کے پیغامات سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گسمان شان پین سے واقف نہیں تھے اور یہ کہ وہ اداکارہ کیسٹیلو پر فدا تھے کیونکہ وہ میکسیکو میں بہت مقبول ہیں۔