’ال چیپو‘ سے روابط پر میکسیکن اداکارہ زیرِ تفتیش

،تصویر کا ذریعہGetty
میکسیکو کی اداکارہ کیٹ ڈیل کیسٹیلو کو منشیات کے بڑے تاجر ہواکن ’ال چیپو‘ گسمان کے ساتھ روابط کی وجہ سے پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔
58 سالہ گسمان کو آٹھ جنوری کو ان کی آبائی ریاست سنالوا کے ساحلی شہر لاس موچس سے گرفتار کیا گیا تھا اور میکسیکو کی حکومت انھیں امریکہ کے حوالے کرنے پر غور کر رہی ہے۔
<link type="page"><caption> ’ال چیپو‘ کے انٹرویو پر شان پین زیرِ تنقید</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/01/160110_sean_penn_guzman_atk.shtml" platform="highweb"/></link>
اداکارہ کیسٹیلو نے گذشتہ برس اکتوبر میں منشیات کے تنظیموں کی کارٹیل ’سینالوا‘ کے سربراہ گسمان اور ہالی وڈ کے اداکار شان پین کے درمیان ملاقات طے کرائی تھی۔
ڈیل کیسٹیلو اور گسمان کے درمیان دسیوں بار پیغامات کے تبادلے ہوئے جس کے بعد کیسٹیلو اور پین نے شمالی میکسیکو میں ان سے ملاقات کی۔
شان پین نے ان کا رولنگ سٹون نامی رسالے کے لیے انٹرویو کیا تھا۔
اس ملاقات کے وقت ال چیپو گسمان مفرور تھے۔

،تصویر کا ذریعہEPA
اداکارہ اور گسمان کے درمیان رابطے کے ذریعے ہی میسیکو کی پولیس ان تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اٹارنی جنرل نے اریلائی گومیز نے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکار گسمان کے وکیل کا تعاقب کر تے ہوئے شان پین اور ڈیل کیسٹیلو تک پہنچے۔
موبائل فون سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گسمان شان پین سے واقف نہیں تھے اور یہ کہ وہ اداکارہ کیسٹیلو پر فدا تھے کیونکہ وہ میکسیکو میں بہت مقبول ہیں۔
کیسٹیلو کو منشیات کے باس کے ان کے کردار کے لیے شہرت ملی تھی اور یہ کردار انھوں نے ٹی وی سیریئل ’را ریئنا دل سور‘ یعنی جنوب کی رانی میں ادا کیا تھا۔
ایل چیپو ہالی وڈ سے اپنی زندگی پر مبنی فلم بنوانا چاہتے تھے اور کیسٹیلو نے انھیں بتایا تھا کہ شان پین ان کے خواب کی تکمیل کر سکتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters
ایل یونیورسل اخبار کے مطابق گسمان نے کہا: ’آپ ہمارے لیے جو کر رہی ہیں اسے چکانے کا میرے پاس کوئی وسیلہ نہیں۔‘
جب ان دونوں کے رابطے پر افواہ کے بازار گرم ہوئے تو کیسٹیلو نے ایک ٹویٹ کے ذریعے 13 جنوری کو کہا کہ وہ اپنا موقف جلد ہی بیان کریں گی۔
میکسیکو کے سرکاری وکیل نے کہا ہے کہ کیسٹیلو امریکہ میں ہیں اور ان سے لاس اینجلس میں ان کے سفارت خانے میں پوچھ گچھ کی اجازت ہوگی۔







