پرینکا چوپڑا کے لیے ’پیپلز چوائس‘ ایوارڈ

،تصویر کا ذریعہAFP
بھارت کی کامیاب فلم اداکارہ پرینکا چوپڑا نے امریکہ میں بھی کامیابی حاصل کر کے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔
پرینکا چوپڑا کو امریکی ٹی وی شو ’كوانٹیكو‘ کے لیے سب سے زیادہ مقبول اداکارہ کے لیے پیپلز چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی جنوبی ایشیائی اداکارہ ہیں۔
اس امریکی ٹی وی شو میں پرینکا نے امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے۔
پرینکا نے اس کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ’میں انتہائی خوش قسمت محسوس کر رہی ہوں۔ آپ سب لوگوں کا شکریہ کہ آپ نے مجھے ووٹ دیا۔ آپ کے لیے بہت سارا پیار۔‘

،تصویر کا ذریعہGetty
اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کی دوڑ میں ان کے مقابلے میں امریکی اداکارہ ایما رابرٹس، جیمی لی کرٹز اور لیا مشیل بھی تھیں۔
ایوارڈ کی اس تقریب میں بہترین ایکشن فلم کا ایوارڈ ’فيوريس 7‘ کو دیا گيا اور پرینکا نے ہی یہ ایوارڈ فيوريس 7 کی ٹیم کو نوازا۔
اس تقریب میں پاپ سنگر جسٹن بیبر اور ٹیلر سوئفٹ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پرینکا چوپڑا نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’باجي راؤ مستانی‘ میں بھی اداکاری کا شاندار مظاہرہ کیا تھا جس کے لیے ان کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty
سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’باجي راؤ مستانی‘ میں پرینکا کی اداکاری کو خوب سراہا گيا ہے۔
فلم میں ان کی اداکاری کی تعریف امیتابھ بچن نے بھی انھیں ایک خط لکھ کر کی ہے۔
امیتابھ بچن کے اسی تعریفی خط کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’میری ماں بچّن صاحب کے خطوط سنبھال کر رکھتی ہیں۔‘







