میری کوم جونیئر بھارت کی پہلی خاتون سپر ہیرو

،تصویر کا ذریعہAFP
باکسنگ میں بھارت کی پانچ بار عالمی چیمپیئن رہنے والی باکسر میری کوم ملک کی پہلی خاتون سپر ہیرو بننے والی ہیں۔
ایک بھارتی پروڈکشن کمپنی سکرین یگ کریئیشن نے کہا ہے کہ اولمپکس میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی میری کوم کے کردار کو ایک اینیمیٹیڈ سیریز میں بطور سپر گرل استعمال کیا جائے گا۔
میری کوم نے سکرین یگ کریئیشن کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس میں ان کا افسانوی بچپن میری کوم جونیئر کے نام سے پیش کیا جائے گا۔
میری کوم کا کہنا ہے کہ اس اینیمیٹیڈ سیریز میں بچوں کو مفید مدافعتی طریقے سکھائے جائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق یہ سیریز آئندہ سال سنہ 2016 میں ٹی وی پر دکھائی جائے گی۔
خیال رہے کہ گذشتہ سال بالی وڈ میں ان کی زندگی پر منبی ایک فلم نائی گئی تھی اور اس میں ان کا کردار اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے ادا کیا تھا۔
اس فلم کو کئی انعامات سے بھی نوازا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہHoture
سکرین یوگ کے سی ای او آشیش کلکرنی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’اس سیریز میں وہ آٹھ اور دس سال کے درمیان کی عمر میں نظر آئیں گی اور انھیں اس وقت غیر مرئی قوت حاصل ہو جاتی ہے جب وہ باکسنگ گلوز پہنتی ہیں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انھوں نے بتایا کہ ’وہ بدمعاشوں سے لڑنے کے علاوہ بہت سے اچھے کام کرتی ہے۔‘
میری کوم بھارت کی کامیاب ترین سپورٹس شخصیات میں سے ایک ہیں۔ انھوں نے گذشتہ سال انچیون میں ہونے والے ایشیئن گیمز میں طلائی طمغہ حاصل کیا تھا۔
بھارت کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میری کوم نے کہا: ’میں لڑکیوں کو پراعتماد اور مضبوط دیکھنا چاہتی ہوں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’والدین لڑنے والے کھیلوں میں دلچسپی نہیں دکھاتے ہیں لیکن جس طرح جرم بڑھ رہا ہے اب ان کی آنکھیں کھل رہی ہیں اور یہ سیریز انھیں امداد فراہم کرے گی۔‘
کلکرنی نے کہا کہ ’میری کوم جونیئر بھات کی پہلی اینیمیٹیڈ گرل سپر ہیرو ہوگی۔‘







