شاہ رخ خان کو کس بات پر شرم آتی ہے؟

شاہ رخ خان کو بالی وڈ میں زبردست مقبولیت حاصل ہے

،تصویر کا ذریعہHOTURE

،تصویر کا کیپشنشاہ رخ خان کو بالی وڈ میں زبردست مقبولیت حاصل ہے

بالی وڈ اداکا شاہ رخ خان کو کس بات سے شرم آتی ہے یہ اپنے آپ میں باعث کشش ہے۔

بالی وڈ کا بادشاہ کہنے جانے والے اداکار سے جب ایک حالیہ تقریب کے دوران پوچھا گیا کہ ’موسٹ ڈیزائریبل مین اون ارتھ‘ کہے جانے پر کیسا لگتا ہے تو اپنے مخصوص انداز میں شرم سے لال ہوتے ہوئے انھوں نے کہا مجھے شرم آتی ہے۔

<link type="page"><caption> بالی وڈ راؤنڈ اپ سننے کے لیے کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2015/07/150704_bollywood_audio_mb.shtml" platform="highweb"/></link>

انھوں نے کہا: ’میں اس سے پوری طرح مطمئن نہیں ہو پاتا۔ اس طرح کے بیان مجھے خوشی تو دیتے ہیں لیکن مجھے شرم آتی ہے۔‘

انھوں نے کہا ’میرے تین بچے ہیں اور ان میں سے کچھ تو مجھ سے لمبے بھی ہو چکے ہیں اس طرح کے بیان مجھے شرما دیتے ہیں۔‘

انھوں نے کہا جہاں تک لوگ مجھے فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں وہاں تک تو میں مطمئن ہوں اور میرے لیے یہ خوشی کا مقام ہے لیکن اس کے آگے شرم آتی ہے۔

سیف ترقی پسند ہیں، میں ذمہ دار ہوں: کرینہ

کرینہ کپور اپنے خاوند سیف علی خان کی تعریف کرتے نہیں تھکتی ہیں
،تصویر کا کیپشنکرینہ کپور اپنے خاوند سیف علی خان کی تعریف کرتے نہیں تھکتی ہیں

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور ان دنوں اپنی اور سلمان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے پروموشن میں مشغول ہیں۔

یہ فلم عید کے موقعے پر ریلیز ہو رہی ہے۔

پروموشن کے دوران کسی نے ان سے پوچھ لیا کہ آپ اس قدر مشغول رہتی ہیں تو سیف علی خان کیسا محسوس کرتے ہیں؟

کرینہ نے اپنے جواب میں کہا: ’میں اس معاملے میں بہت خوش قسمت ہوں کہ سیف بہت ہی ترقی یافتہ شخص ہیں۔ وہ ایک مختلف قسم کی شخصیت کے حامل ہیں۔‘

کرینہ کی فلم بجرنگی بھائی جان عید کے موقعے پر ریلیز ہو رہی ہے
،تصویر کا کیپشنکرینہ کی فلم بجرنگی بھائی جان عید کے موقعے پر ریلیز ہو رہی ہے

انھوں نے مزید کہا: ’ان کی والدہ شادی سے پہلے بھی فلموں میں کام کر رہی تھیں، شادی کے بعد بھی کیا اور بچے ہونے کے بعد بھی کیا اور اب دادی بن جانے کے بعد بھی کر رہی ہیں۔اور وہ خواتین کی عزت کرتے ہیں۔‘

’میں نے ہمیشہ کہا کہ میں کام کروں کی تو وہ میرا احترام کرتے ہیں۔ اور جب میں 50 سال کی ہو جاؤں گی تب بھی۔‘

اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا: ’لیکن میں ایک ذمہ دار لڑکی ہوں کیونکہ میرے والدین نے میری اچھی تربیت کی ہے اور میں جانتی ہوں کہ میں اپنی شادی شدہ زندگی کو بھی وقت دوں اور مجھے معلوم ہے کہ مجھے اپنے کریئر کو بھی وقت دینا ہے۔‘

اظہر کی تعویذ

اظہرالدی کی طرح عمران ہاشمی نے بھی تعویذ پہن رکھی ہے

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشناظہرالدی کی طرح عمران ہاشمی نے بھی تعویذ پہن رکھی ہے

بھارت کے سابق کپتان محمد اظہرالدین پر فلم ’اظہر‘ کا فرسٹ لک لانچ ہو گیا ہے اور فلم میں ان کا کردار عمران ہاشمی ادا کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نرگس فاخری اس فلم میں سنگیتا بجلانی کا کرادار ادا کریں گی۔

عمران ہاشمی نے اظہر فلم کے لیے کرکٹ سیکھی، اظہر کے اٹھنے بیٹھنے کے طریقے، چال ڈھال، گفتگو کے انداز سیکھے۔

اس کے علاوہ انھوں نے فلم میں تعویذ بھی پہنی ہے جو اظہرالدین پہنے ہوئے نظر آتے تھے۔

اظہرالدین سے پوچھا گیا کہ اس تعویذ میں کیا ہے تو انھوں نے کہا: ’یہ تعویذ مجھے میرے دادا نے دی تھی اور انھوں نے اسے کھول کر دیکھنے سے منع کیا تھا۔

’اس لیے اس میں کیا ہے یہ تو نہیں معلوم بس اتنا ہے کہ یہ میرے دادا کی دی ہوئی چیز ہے اور وہ مجھ سے بہت قریب تھے۔‘