فادرز ڈے پر سلمان نے والد کے ساتھ قمیض اتاری

،تصویر کا ذریعہOther
گذشتہ روز 21 جون کو فادرز ڈے کے موقعے پر بالی وڈ کے اداکارورں اور اداکاراؤں نے اپنے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے تصاویر اور پیغام ارسال کیے۔
ٹوئٹر پر امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، پرینیتی چوپڑہ اور مادھوری دیکشت وغیرہ تصاویر اور پیغامات جاری کیے۔
امیتابھ بچن نے فادرز ڈے کے موقعے پر ٹوئٹر پر اپنے والد اور ہندی کے معروف شاعر ہری ونش رائے بچن کے کئی اقتباسات پوسٹ کیے۔
انھوں نے اپنے والد ہری ونش رائے بچن، بیٹے ابھیشیک بچن اور پوتی ارادھيا کی تصاویر بھی پوسٹ کی۔
ایک اور ٹویٹ میں امیتابھ نے باپ اور بیٹے کی تصویر کے ساتھ لکھا: ’پوت سپوت ہے تو دولت کیوں جمع کیجیے اور پوت كپوت ہو تو دولت کیوں جمع کیجیے۔‘

،تصویر کا ذریعہOther
فلم سٹار سلمان خان نے فادرز ڈے پر ایک تصویر ٹویٹ کی ہے۔
تصویر میں سلمان اپنے والد سلیم خان اور بھائی سہیل خان کے ساتھ بغیر شرٹ کے نظر آ رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہSalman Khan Twitter
سلمان نے تصویر کے ساتھ پوسٹ میں لکھا ہے: ’میرے والد سب سے طاقتور ہیں۔ سلیم خان (دلّو) عرف پرنس سلیم، دی اورجنل بجرنگي بھائی جان، ہیپی فادرز ڈے ڈیڈی۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
خیال رہے کہ ’بجرنگي بھائي جان‘ سلمان خان کی آنے والی فلم کا نام ہے۔ ان کے ساتھ کرینہ کپور فلم میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
اداکارہ مادھوری دکشت نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا: ’فادرز ڈے پر اپنے والد کو مس کر رہی ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ آج بھی وہ میرے ساتھ ہیں، جیسے وہ پوری زندگی رہے۔ آپ سب کو مبارک ہو فادرس ڈے!‘
اداکارہ پرينیتی چوپڑہ نے فادرز ڈے پر اپنے والد کے ساتھ تصاویر کا کولاج بنا کر ٹویٹ کیا ہے۔
انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا:’ہیپی فادرز ڈے پاپا، میرے اصلی پروڈیوسر۔‘

،تصویر کا ذریعہOther
شاہ رخ خان نے اپنے والد اور بیٹوں کی تصاویر کا ایک کولاج ٹوئٹر پر پوسٹ کیا اور لکھا’ والد کو بنانے کی ایک ہی وجہ ہے کہ وہ آپ کو یہ یقین دلائیں کہ سب درست ہے ہر چند کہ ویسا نہ ہو۔۔۔اور ٹھنڈے ہاتھ کو گرمی پہنچائیں۔‘
اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے والد شتروگھن کے ساتھ سکیچ پیش کیا اور والد کے بارے میں لکھا ’میرے پہلے اور ہمیشہ رہنے والے ہیرو۔‘
اداکارہ سونم کپور نے اپنے والد کے اداکار انیل کپور کے ساتھ کئی تصاویر ٹویٹ کی ہے اور ایک تصویر اس دن کے جشن کی بھی پوسٹ کی ہے۔







