کرینہ شاہد کپور کی شادی کے دعوت نامے کی منتظر

شاہد کپور اور کرینہ کی دوستی سنہ 2007 میں ٹوٹ گئی تھی اور جب وی میٹ ان کی آخری فلم ثابت ہوئی

،تصویر کا ذریعہposter

،تصویر کا کیپشنشاہد کپور اور کرینہ کی دوستی سنہ 2007 میں ٹوٹ گئی تھی اور جب وی میٹ ان کی آخری فلم ثابت ہوئی

بالی وڈ میں کامیاب اور ناکام محبتوں کے قصے یکساں طور پر ملتے ہیں ایسی ایک معروف دوستی کرینہ کپور اور شاہد کپور کی تھی۔

کرینہ کپور نے تو سیف علی خان کے ساتھ شادی کرلی اور شاہد کپور تنہا رہ گئے لیکن اب شاہد کپور بھی شادی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ شاہد کپور اور کرینہ کی دوستی سنہ 2007 میں ٹوٹ گئی تھی۔

<link type="page"><caption> بالی وڈ راؤنڈ اپ سننے کے لیے کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2015/06/150621_bollywood_audio_atk.shtml" platform="highweb"/></link>

کرینہ کپور اس بات سے خوش ہیں کہ شاہد کپور نے انھیں اپنی شادی کے بارے میں میڈیا سے پہلے بتایا کہ ان کا دل دہلی کی ایک لڑکی پر آ گیا ہے۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق کرینہ کپور نے بتایا: ’ہم دونوں نے ایک حالیہ پروگرام میں ایک ساتھ پرفارم کیا جہاں اس نے مجھے اپنی شادی کے بارے میں بتایا۔ میں اس کے لیے بہت خوش ہوں۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شاہد کپور کو کچھ صلاح و مشورہ دینا چاہیں گی تو انھوں نے کہا کہ ’میں صلاح دینے والی کون ہوتی ہوں۔‘

جب شادی میں شرکت کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا ’اگر دعوت ملی تو ضرور۔‘

ایشوریہ کی ہم شکل سنیہا الال کی واپسی

سنیہا الال نے دس سال قبل فلم لکی بنائی جو باکس آفس پر نہ چل سکی

،تصویر کا ذریعہGangani Motion PIctures

،تصویر کا کیپشنسنیہا الال نے دس سال قبل فلم لکی بنائی جو باکس آفس پر نہ چل سکی

سلمان خان کی فلم ’لکی‘ سے اپنا کیریئر شروع کرنے والی فلم اداکارہ سنیہا الال بالی ووڈ میں اپنی نئی فلم ’بے زبان عشق‘ کے ساتھ واپسی کر رہی ہیں۔

سنیہا نے بی بی سی ہندی سے بات کرتے ہوئے کہا: ’پورے دس سال بعد میں بالی وڈ میں واپسی کر رہی ہوں۔ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو غائب ہوکر واپس آتے ہیں کیونکہ بالی وڈ آپ دوسرا موقع نہیں دیتا۔‘

خیال رہے کہ سنیہا میں بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کی جھلک آتی تھی اور شاید اس لیے انھیں فلم ’لکی میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کا موقع ملا تھا لیکن باکس آفس پر وہ ان کے لیے ’ان لکی‘ ثابت ہوئی۔

سنیہا نے فلم ’لکی‘ کے بارے میں کہا کہ انھوں نے یہ فلم اس لیے کی تھی کہ وہ کالج میں مشہور ہو جائیں گی۔

اپنی سادہ لوحی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا: ’میری کہانی یہ ہے کہ جب لکی کی پیشکش ہوئی تو میں نے وہ فلم اداکارہ بننے کے لیے نہیں کی بلکہ میں نے سوچا تھا کہ میرا کالج کا پہلا سال ہے، چھٹیاں ہیں اور سلمان خان کے ساتھ اتنی بڑی فلم کا آفر آیا ہے! سوچو میں کالج میں کتنی مشہور ہو جاؤں گي!‘

اس سے قبل انھوں نے ہندی فلموں میں نہ چلنے کی اپنی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا: ’جب میں فلموں میں آئی تھی تب میں صرف 15-16 سال کی ہی تھی۔ فلم کا آفر تو کر لیا۔ لیکن اس وقت میں نے سخت محنت نہیں کی تھی۔‘

اے بی سی ڈی 2 کا پوسٹ مارٹم

فلم کریٹیک نمرتا جوشی کے مطابق فلم کسی ڈانس شو کی توسیع نظر آتی ہے

،تصویر کا ذریعہdisney

،تصویر کا کیپشنفلم کریٹیک نمرتا جوشی کے مطابق فلم کسی ڈانس شو کی توسیع نظر آتی ہے

بالی وڈ کی فلموں میں موسیقی اور رقص کو انتہائی اہمیت کا حامل تصور کیا جاتا ہے اور جب ڈانس کی بات ہوتی ہے تو جنوبی بھارت کے پربھودیوا کا نام آتا ہے۔

’اینی بڈی کین ڈانس2‘ اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ہے جسے پربھو دیوا لے کر آئے ہیں اور یہ ایک تھری ڈی فلم ہے جو اسی نام کی فلم کا سیکوئل ہے اور اس کی ہدایتکاری کوریؤگرافر ریمو ڈیسوزا نے کی ہے۔

اس کے بارے میں فلم ناقد نمرتا جوشی بتاتی ہیں کہ جس طرح کا ڈانس اس میں دکھایا گيا ہے نوجوانوں کے لیے ویسا کر پانا ممکن ہو۔

انھوں نے کہا کہ ’فلم ایک ڈانس شو جیسی ہے، کہانی کچھ نہیں ہے، کردار کو قائم نہیں کیا جا سکا ہے، مکالمے ایسے ہیں جیسے بس یوں ہی چلتے پھرتے لکھے گئے ہوں۔‘

انھوں نے کہا کہ ڈانس کے درمیان کہانی پروئی گئي ہے نہ کہ کہانی کے اندر رقص ڈالا گیا ہے۔