امیتابھ اور ریکھا ایک فلم میں مگر ایک ساتھ نہیں

امیتابھ اور ریکھا فلم شمیتابھ میں ایک ساتھ ہیں لیکن ایک منظر میں نہیں
،تصویر کا کیپشنامیتابھ اور ریکھا فلم شمیتابھ میں ایک ساتھ ہیں لیکن ایک منظر میں نہیں

بالی وڈ کی بعض جوڑیاں بے حد مقبول ہوئیں جن میں امیتابھ اور ریکھا کی جوڑی بھی شامل ہے اور بہت سے شائقین دونوں کو ایک بار پھر سے ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

ہدایت کار آر بالكی کی فلم ’شمیتابھ‘ میں امیتابھ بچن کے علاوہ ریکھا نے بھی ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا ہے لیکن دونوں ایک ہی سین میں نظر نہیں آئیں گے۔

فلم کے ٹریلر کی لانچنگ کے موقعے پر امیتابھ نے میڈیا کو بتایا: ’ریکھا جی کا کردار فلم کے ایک خاص سیکونس کا حصہ ہے۔ لیکن ہم دونوں ساتھ نظر نہیں آئیں گے۔ لیکن ہاں، اس فلم میں ان کے جیسی بڑی شخصیت کا ہونا اعزاز کی بات ہے۔‘

کیا مستقبل میں دونوں ایک ساتھ کسی فلم میں آ سکتے ہیں؟

امیتابھ اور ریکھا نے ایک ساتھ کئی فلمیں کی ہیں جن میں شائقین نے دونوں کی جوڑی کو بےحد سراہا تھا

،تصویر کا ذریعہYash Raj Films

،تصویر کا کیپشنامیتابھ اور ریکھا نے ایک ساتھ کئی فلمیں کی ہیں جن میں شائقین نے دونوں کی جوڑی کو بےحد سراہا تھا

اس سوال کے جواب میں امیتابھ نے کہا: ’بالكی کہتے رہتے ہیں کہ وہ ہم دونوں کو لے کر فلم بنانا چاہتے ہیں۔ اگر مستقبل میں کوئی اچھا سکرپٹ آیا تو کیوں نہیں، ہم ضرور ساتھ کام کریں گے۔‘

واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور ریکھا نے ایک ساتھ ’مسٹر نٹور لال،‘ ’خون پسینہ،‘ ’سلسلہ،‘ ’سہاگ،‘ ’دو انجانے‘ اور ’مقدر کا سکندر‘ جیسی یادگار فلمیں کی ہیں۔

فلم ’شمیتابھ‘ میں امیتابھ بچن، دھنش اور اكشرا حسن کے اہم کردار ہیں۔ فلم چھ فروری کو ریلیز ہو رہی ہے۔