فلم ’کوین‘ کے تمل ورژن میں کنگنا کی بجائے ہما قریشی

،تصویر کا ذریعہAFP Hoture
رواں سال مارچ میں آنے والی فلم ’کوین‘ نے شائقین کے دلوں میں ہی نہیں بلکہ فلم کے ناقدین کے دلوں میں بھی جگہ بنائی تھی۔
اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ اب یہ فلم جنوبی ہند میں بھی بنائی جا رہی ہے۔
لیکن تمل فلم میں اداکارہ کنگنا راناوت کے بجائے ’گینگز آف واسع پور‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ہما قریشی جلوہ فروز ہو رہی ہیں۔
یاد رہے کہ ’کوین‘ میں کنگنا نے اہم کردار نبھایا تھا جس کے سبب وہ راتوں رات سٹار سے سپر سٹار بن گئی تھیں۔
کنگنا کی اداکاری کو دیکھ کر کئی بڑے ہدایت کاروں کے ساتھ ساتھ کئی بڑے اداکاروں نے بھی کنگنا کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
ان اداکاروں کی فہرست میں پہلا نام عامر خان کا تھا، جنھوں نے کرن جوہر کے ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں برملا کہا تھا کہ وہ کنگنا کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔
کنگنا کی فلمی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ہما قریشی نے جنوبی ہندوستان میں تمل زبان میں بننے والی کوین میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہrohan shrestha
کوین دراصل متوسط طبقے کی ایک ایسی لڑکی کہانی ہے، جس کا منگیتر شادی سے دو دن قبل شادی سے انکار کر دیتا ہے اور پھر وہ تنہا ہی اپنا ہنی مون منانے زندگی کی راہ پر نکل پڑتی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
’کوین‘ کے ہدایت کار وکاس بہل بے اس بات سے انتہا خوش ہیں کہ تمل کی کوئن کے لیے ہما قریشی کو منتخب کیا گیا ہے۔
انھیں یہ امید ہے کہ ہما قریشی یہ کردار بخوبی نبھا سکیں گی۔







