میں برا بوائے فرینڈ مگر بہتر دوست ہوں: سلمان خان

سٹار اداکار سلمان خان کے ساتھ گذشتہ دو دہائیوں سے کوئی نہ کوئی نام جڑتا رہا ہے اور ان کی مبینہ گرل فرینڈز کی فہرست لمبی ہے۔
سلمان ہرچند کہ اب 48 سال کے ہو چکے ہیں لیکن اب بھی شادی کے سوال پر وہ تذبذب کا شکار نظر آتے ہیں اور اسے مذاق میں اڑانے کی کوشش کرتے ہیں۔
حال ہی میں ایک تقریب میں سلمان سے شادی کے ارادے پر سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا: ’مجھے بچے دے دو پر ان کی ماں مجھے نہیں چاہیے۔‘
اس کے بعد سلمان نے کہا: ’اگر میں اپنی پہلی گرل فرینڈ سے شادی کر لیتا تو میں آج دادا ہوتا۔‘
بہر حال سلمان نے اپنے بارے میں کہا: ’میں خود کو ایک برا بوائے فرینڈ مانتا ہوں لیکن میں ایک بہتر دوست ضرور ہوں۔‘
اس سے قبل انھوں نے کرن جوہر کے پروگرام کافی ود کرن میں کہا تھا: ’میں ایک دو بار شادی کے قریب پہنچ گیا تھا۔ سنگیتا بجلاني کے ساتھ تو کارڈ بھی چھپ گئے تھے، لیکن بات جمی نہیں۔ شاید میری گرل فرینڈز کو لگتا ہے کہ افیئر تو ٹھیک ہے لیکن اس شخص کے ساتھ زندگی بھر کس طرح گزار پاؤں گی۔‘
کنگنا نے مادھوری اور جوہی کی جوڑی کو مات دی

مادھوری ڈکشت اور جوہی چاولہ جیسی بڑی سٹارز کی اداکاری سے مزین فلم ’گلاب گینگ‘ کو کنگنا رانات کی فلم ’کوئن‘ نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بالی وڈ باکس آفس کے ماہرین کے مطابق سات مارچ کو ریلیز ہونے والی ان دونوں فلموں میں سے ’کوئن‘ نے ' گلاب گینگ‘ سے زیادہ بزنس کیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس کے علاوہ فلم مبصرین اور ناقدین کی جانب سے بھی فلم ’کوئن‘ کی مسلسل پذیرائی کی جا رہی ہے جبکہ اس کے برعکس مادھوری اور جوہی چاولہ جیسی سیزنڈ اداکارہ کی فلم ’گلاب گینگ‘ کو تنقید کا سامنا ہے۔







