جوہی کو ملال جبکہ ودیا مردوں کی فلموں میں

،تصویر کا ذریعہSanjay Leela Bhasali
- مصنف, سواتی بخشی
- عہدہ, بی بی سی ہندی، دہلی
تم امیتابھ بچن لگتے ہو
رنویر سنگھ ہندی فلموں کے نئے ہیرو ہیں لیکن صرف چند فلموں کے بعد ان کی اچھی خاص پہچان بن گئی ہے ۔
گذشتہ جمعے کو ان کی نئی فلم ’غنڈے‘ ریلیز ہوئی۔ فلم میں ارجن کپور کا کردار بھی اہم ہے لیکن رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ انہیں بہت سارے تعریفی پیغامات مل رہے ہیں۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران رنویر نے بتایا کہ یش راج فلمز کے ایک اہم شخص نے کہا ہے کہ فلم میں ان کی ایکٹنگ دیکھ کر امیتابھ بچن کے جوانی کے دنوں کی باد آتی ہے۔
رنویر سنگھ کی پچھلی فلم رام لیلا تھی۔
سلمان خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا ملال

،تصویر کا ذریعہAFP
ہندی فلموں کی دمدار خان ’تکون‘ کے ساتھ کام کرنا اپنے آپ میں خاص بات مانی جاتی ہے۔ خاص کر ہیروئنوں کے لیے تو یہ قسمت کی بات ہی ہوتی ہے۔
اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنے فلمی سفر میں عامر خان اور شاہ رخ کے ساتھ تو کام کیا ہے لیکن انہیں سلمان کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔
بی بی سی نے جب ان سے پو چھا کہ کیا یہ سوچا سمجھا فیصلہ تھا تو ان کا کہنا تھا: ’پتہ نہیں کیوں مجھے سلمان کے ساتھ کام کا موقع نہیں ملا حالانکہ میری بہت خواہش تھی کہ کاش ’ہم آپ کے ہیں کون‘ مجھے ملتی۔‘
سلمان کے ساتھ نہ سہی، لیکن ’ہم آپ کے ہیں کون میں‘ سلمان کی ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی مادھوری کے ساتھ جوہی چاولہ کی ٹکر جلد ہی پردے پر ہوگی۔ دونوں ’گلاب گینگ‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
مردوں کی فلم مین ودیا بالن

،تصویر کا ذریعہBalaji
ہندی فلموں میں عورت کے الگ الگ کردار کو خوبصورتی کے ساتھ نبھا کر ودیا بالن نے اپنی اچھی پہچان بنائی ہے۔ لیکن ان کی نئی فلم اس لحاظ سے ذرا الگ ہے کہ اس کی کہانی کا مرکز عورت نہیں بلکہ یہ ایک مرد کی نظر سے بیان کی گئی ہے۔
ودیا کی نئی فلم ’شادی کے سائیڈ ایفیکٹس‘ ریلیز ہونے والی ہے جس میں وہ فرحان اختر کے ساتھ نظر آئیں گی۔
ودیا نے پریس سے بات چیت میں کہا کہ اس فلم میں ان کے بجائے مرد کردار فلم کا مرکز ہے ’کیونکہ یہ فلم ایک مرد کے نقطۂ نظر سے بنائی گئی ہے۔‘
فرحان اختر کے ساتھ پہلی بار ایک فلم میں نظر آنے والی ودیا بالن کہتی ہیں کہ فرحان کافی مزاحیہ قسم کے شخص ہیں لیکن اپنی تعریفوں سے کتراتے ہیں۔
فرحان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے ودیا نے کہا: ’فرحان بہت مزاحیہ فطرت کے انسان ہیں۔ وہ اتنے سپاٹ چہرے کے ساتھ کوئی بھی بات کہہ جاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے سیٹ پر ماحول بہت ہلکا ہوتا ہے اور مجھے یہ بہت پسند ہے۔‘
سپر سٹارز کی ٹکر

،تصویر کا ذریعہAFP
اس سال گیارہ اپریل کو سنیما گھروں میں ٹکراؤ ہو گا دو سپر سٹارز کا۔
ایک طرف جہاں تمل فلموں کے سپر سٹار رجنی کانت کی فلم ’ کوچادیان‘ 11 اپریل کو سینما گھروں پر دستک دے رہی ہے تو وہیں دوسری جانب امیتابھ بچن ’بھوت ناتھ ریٹرنز‘ میں پردے پر نظر آئین گے۔
’کوچادیان‘ میں رجنی کانت کے ساتھ دپیکا پادوکون بھی نظر آئیں گی۔ یہ فلم چار زبانوں، تمل ، تیلگو ،ہندی اور انگریزی میں ریلیز کی جائے گی۔
’بھوت ناتھ ریٹرنز‘ امیتابھ بچن کی سنہ 2008 میں آنے والی فلم ’بھوت ناتھ‘ کا سیکول ہے۔
کرینہ کپور کا نیا دوست

،تصویر کا ذریعہAFP
کرینہ کپور کو بنا ڈھونڈے ایک نیا دوست ملا ہے جس نے انہیں ایسا مشورہ دیا ہے جو انھیں پہلے بالی ووڈ سے کسی نے نہیں دیا تھا۔
یہ دوست ہیں فلم ساز و ہدایات کار انوراگ کشیپ جنہوں نے حال ہی میں ’کافی ود کرن میں‘ کرینہ کو مشورہ دیا تھا کہ فلم میں یہ نہ پو چھیں کہ کون ہے بلکہ یہ پوچھیں کہ فلم کیا ہے؟
کرینہ نے اس مشورے پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اس سے اتفاق کیا ہے۔
کرینہ کا کہنا تھا کہ کہ کاش یہ صلاح انہیں کسی دوست سے ملی ہوتی نہ کہ اس سے جنھیں وہ اچھی طرح جانتی ہی نہیں۔
کرینہ کپور فی الحال ’سنگھم -2‘ کی تیاری کر رہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے کہا تھا کہ اب وہ دوستی کی خاطر فلمیں نہیں کریں گی۔







