اور جارج کلونی کی شادی ہوگئی

جارج کلونی کی اپنی منگیتر کے ساتھ جمعے کے دن لی گئی تصویر

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنجارج کلونی کی اپنی منگیتر کے ساتھ جمعے کے دن لی گئی تصویر

ہالی وڈ سٹار جارج کلونی نے اٹلی کے شہر وینس میں اپنی منگیتر امل علم الدین سے شادی کر لی ہے۔

یہ شادی جس کا انتظار کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا وینس میں کئی مشہور فلمی ستاروں کی موجودگی میں ہوئی جو اس شادی کے لیے نہروں کے نظام میں گھرے اس اطالوی شہر پہنچے تھے۔

فلمی دنیا کے سب سے مشہور کنوارے 53 سالہ جارج کلونی کی اہلیہ امل علم الدین کی عمر 36 سال ہے اور ان کی یہ شادی شہر کی مشہور گرینڈ کینال پر واقع پرتعیش عمان ہوٹل میں ہوئی۔

جارج کلونی کے ایجنٹ نے صحافیوں کو اس شادی کی اطلاع ایک مختصر بیان کی صورت میں کی اور اے پی کے مطابق یہی اس شادی کے حوالے سے خبر ہو گی۔

کلونی کے مہمانوں نے میں سنڈی کرافورڈ، بِل مرے، میٹ ڈیمن اور یو ٹو بینڈ کے گلوکار بونو بھی شامل ہیں۔

خبر رسا ادارے اے پی کے مطابق جارج کلونی جس کشتی میں جا رہے تھے اسے کچھ دیر کے لیے ایک بحری جہاز اور ایک پانی پر چلنے والی بس کے لیے رکنا پڑا جس کے نتیجے میں درجنوں کشتیوں پر اُن کا پیچھا کرنے والے کئی فوٹوگرافروں کو ان کی تصاویر لینے کا موقع مل گیا۔

امل علم الدین کی جمعے کے دن وینس پہنچنے پر لی گئی تصویر

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنامل علم الدین کی جمعے کے دن وینس پہنچنے پر لی گئی تصویر

اس دوران پولیس کی صحافیوں اور اِن فوٹوگرافروں کو ہٹانے کی کوششیں بے سود رہیں۔

یاد رہے کہ جارج کلونی نے اس سے قبل تالیا بالسم کے ساتھ شادی کی تھی جن سے ان کی طلاق 1993 میں ہوئی۔

جارج کلونی دنیا کے سب سے زیادے پہچانے جانے والے اداکار ہیں اور اب تک دو بار اکیڈمی ایوارڈز یعنی آسکر حاصل کر چکے ہیں جن میں سے ایک 2006 میں فلم سیریانہ میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ جبکہ دوسرا 2013 کی فلم آرگو کے لیے بہترین فلم بطور پروڈیوسر کا ایوارڈ شامل ہیں۔

جارج کلونی دو بار اسکر ایوارڈ یافتہ اداکار اور پروڈیوسر ہیں

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنجارج کلونی دو بار اسکر ایوارڈ یافتہ اداکار اور پروڈیوسر ہیں

کلونی کی اہلیہ امل علم الدین لبنان میں پیدا ہوئی اور انہوں نے بطور وکیل وکی لیکس کے بانی جولین اسانژ اور یوکرائن کی سابق وزیراعظم یولیا ٹومشینکو کی وکالت کی ہوئی ہے۔

ان کی ملاقات کلونی سے اپنے کام کے حوالے سے ہوئی اور ان کے لبنان میں آبائی گاؤں میں لوگوں نے ان کی شادی کی خبر پر خوشی کا اظہار کیا۔

شادی میں شرکت کے لیے پہنچے اداکار میٹ ڈیمن

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنشادی میں شرکت کے لیے پہنچے اداکار میٹ ڈیمن
اداکارہ سنڈی کرافورڈ اپنے شوہر کے ساتھ شادی میں شرکت کے لیے جا رہی ہیں

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشناداکارہ سنڈی کرافورڈ اپنے شوہر کے ساتھ شادی میں شرکت کے لیے جا رہی ہیں
بینڈ یو ٹو کے گلوکار بونو ٹیکسی کشتی میں سوار ہونے سے قبل ایک بیرے کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنبینڈ یو ٹو کے گلوکار بونو ٹیکسی کشتی میں سوار ہونے سے قبل ایک بیرے کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں
اداکار بِل مرے چند دوسرے اداکاروں کے ساتھ

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشناداکار بِل مرے چند دوسرے اداکاروں کے ساتھ

اس شادی پر جہاں بہت زیادہ دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے وہیں ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر بہت تبصرے لکھے جا رہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ ’جارج کلونی کی شادی، روئے زمین کے ہیٹروسیکشوئل مردوں نے مشترکہ طور پر سکھ کا سانس لیا جبکہ باقی سب ماتم کر رہے ہیں۔‘